سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کا جاں نشین کون ہوگا؟ امیشا پٹیل نے سب بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ نئی نسل کے کچھ اداکار انڈسٹری کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔ ہریتک روشن اور رنبیر کپور سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی وراثت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
امیشا پٹیل نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کارتک آریان اور راجکمار راؤ کی اداکاری اور فلموں کے انتخاب کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: غدر 2 کی شاندار کامیابی: سنی دیول پریشانی سے رات بھر روتے اور ہنستے کیوں رہے؟
انہوں نے کارتک آریان کو شاندار قرار دیتے ہوئے ان کی شخصیت اور بہترین کام کی تعریف کی۔ راجکمار راؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیشا پٹیل نے کہا کہ انہوں نے خود کو مرکزی دھارے کے ہیرو کے طور پر ڈھال لیا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈ میں متعلقہ (relevant) رہنے کے لیے کیا ضروری ہے، تو انہوں نے کہا کہ اداکاروں پر زبردست دباؤ ہوتا ہے کہ وہ ناظرین کی توقعات پر پورا اتریں اور اپنی بلاک بسٹر فلموں کا معیار برقرار رکھیں۔
مزید پڑھیں: سلمان خان سے شادی کرلوں، امیشا پٹیل نے مداحوں سے رائے مانگ لی
امیشا پٹیل نے 2023 میں فلم ’غدر 2‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں شاندار واپسی کی۔ اس سے قبل، وہ کہو ناں پیار ہے، غدر: ایک پریم کتھا، ہمراز، کیا یہی پیار ہے، ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ، بھول بھلیاں اور ریس 2 جیسی بلاک بسٹر فلموں کی بدولت شہرت حاصل کر چکی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیشا پٹیل راجکمار راؤ رنبیر کپور سلمان خان شاہ رخ خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیشا پٹیل رنبیر کپور شاہ رخ خان امیشا پٹیل نے
پڑھیں:
‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ جیسی یادگار فلموں کی اداکارہ ڈایان لیڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
امریکی اداکارہ اور 3 بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈایان لیڈ89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی بیٹی اور مشہور اداکارہ لورا ڈرن نے تصدیق کی کہ لیڈ کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر وفات پا گئیں۔
ڈایان لیڈ نے اپنے 7 دہائیوں پر مشتمل فنی سفر میں مضبوط، ذہین اور پیچیدہ کردار نبھائے۔ انہوں نے فلموں ‘ایلِس ڈز نٹ لِو ہئیر اینی مور’، ‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ میں اپنی شاندار اداکاری پر آسکر کی نامزدگیاں حاصل کیں۔ وہ ٹی وی اور فلموں میں 120 سے زائد کردار ادا کر چکی تھیں، جن میں ‘چائنا ٹاؤن’، ‘سِٹیزن رُوتھ’، ‘جائے’ اور ‘این لائٹنڈ’ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: لاسی اور لاسٹ اِن اسپیس جیسی یادگار فلموں کی مشہور اداکارہ لاک ہارٹ انتقال کرگئیں
1991 میں لیڈ اور ان کی بیٹی لورا ڈرن دونوں کو فلم ریمبلنگ روز کے لیے ایک ساتھ آسکر نامزد کیا گیا، ایسا کرنے والی پہلی اور واحد ماں بیٹی کی جوڑی۔ لورا نے اپنی والدہ کو ‘سب سے بہادر اور غیر معمولی اداکارہ’ قرار دیا۔
1935 میں امریکی ریاست مسسی سیپی میں پیدا ہونے والی ڈایان لیڈ نے نوعمری میں ہی اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے نیویارک میں ماڈلنگ اور ڈانس سے کیریئر شروع کیا اور بعد میں ٹی وی ڈراموں ‘پیری میسن’ اور ‘دی فیو جیٹو’ میں کام کیا۔
لیڈ نے 1995 میں فلم مسز منک لکھی، ہدایت دی اور اس میں خود بھی اداکاری کی۔ 2010 میں وہ، ان کے سابق شوہر بروس ڈرن اور بیٹی لورا ڈرن ہالی ووڈ واک آف فیم پر مشترکہ ستاروں سے نوازے گئے۔
اپنی بیماری کے باوجود، لیڈ نے 2023 میں اپنی بیٹی کے ساتھ یادگار کتاب ‘ہنی، بیبی، مائن’ لکھی، جو ماں بیٹی کے درمیان زندگی، محبت اور موت پر ہونے والی گفتگوؤں پر مبنی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں