پندرہ سال سے سندھ پرجمہوریت کے نام پرایک جماعت کی حکومت ہے، خالدمقبول صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خالدمقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے تاجروں کو دعوت دی تھی، ہمیں لگا بلاول بھٹوتاجروں کیلئے کوئی اقدامات کریں گے، 15سال سے سندھ پر جمہوریت کے نام پرایک جماعت کی حکومت ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، ایک طرف لوگ صوبے کوچلانے کیلئے 100فیصدوسائل فراہم کرتے ہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصدبھی اپناحصہ نہیں ڈالتے۔انھوں نے کہا کہ آپ نے کراچی کے تاجروں سے بات کی، آپ کو تکلیف تھی انہوں نے گلہ کہیں اورکیا، کراچی میں روزانہ 2سے3وارداتیں ہوتی ہیں، ڈکیتی مزاحمت پرشہریوں کو ماردیاجاتاہے، لیاری گینگ وارکے ذریعے پورے شہرکویرغمال بنایاگیاتھا۔
خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم، سول سوسائٹی کی طرح تاجروں نے احتجاج ریکارڈکرایا، سندھ حکومت نے تاجروں کو مدعو کیا، لگاشکایتوں کاازالہ کریں گے، سندھ حکومت کالہجہ دھمکی سے کم نہیں تھا، تاجروں کی حب الوطنی کا ثبوت ٹیکس جمع کرانا تھا، لیاری گینگ وارسے آپ کے تعلقات سب کیسامنے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اب ان کی طرف سے بھتہ سرکاری طورپروصول کیاجاتاہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور بچوں کیاغوا میں اضافہ ہوا، کراچی میں روزکسی نہ کسی تاجرکوبھتہ نہ دینے پرماردیاجاتاہے، 2015تک کیا کراچی اس حالت میں تھا؟ کیا کراچی ایساکھنڈرنظرآتاتھا؟ شہری علاقوں کوسوچی سمجھی سازش کے تحت برباد کیاجارہا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ آپ نے50سال پہلے کوٹہ سسٹم لگایاتھا، سندھ میں دیہی اورشہری کوٹہ سسٹم میں لسانی تقسیم ہے، آپ نے تعلیم پرنقب لگاکرملک دشمنی شروع کی ہے، آپ سے پہلے کراچی کی تعلیم بہت بہترتھی ، کراچی میں تعلیمی نتیجہ30فیصداورلاڑکانہ کا 90 فیصد کر دیا ۔خالدمقبول نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اب کہہ رہے ہیں تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ لگائیں گے، تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ بھی آپ کے ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خالدمقبول صدیقی کراچی میں نے کہا کہ

پڑھیں:

دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا کیس: سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر لیاری ودیگر کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دودھ کی قیمتوں کو ریٹیلرز اور دودھ منڈی مالکان نے چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت مقرر کرتے وقت ڈیری فارمرز کو نہیں سنا جاتا۔ ڈیری فارمرز کا تعلق روزانہ بنیاد پر دودھ کی فروخت سے نہیں ہے۔ دودھ کی قیمت ڈیمانڈ ایند سپلائی کے مطابق مقرر کی جائیں۔

سندھ حکومت کے وکیل کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سرکاری وکیل کو جھاڑ پلادی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ کن شواہد کی بنیاد پر ریٹیلرز اور ڈیری فارمرز کے خلاف چالان کیے جارہے ہیں؟، صرف اپنی کارکردگی دیکھانے کے لیے چالان پر چالان کاٹے جارہے ہیں؟ کسی کا ایک لاکھ تو کسی کا دو لاکھ روپے کا چالان کاٹا جارہا ہے۔

 عدالت کو بتایا جائے ان کیخلاف کیا ثبوت ہیں زائد قیمتوں پر دودھ فروخت کررہے ہیں۔ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر لیاری ودیگر کو ذاتی حیثیت سے طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہمیں معلوم ہے تحریری جواب کیا دیا جائیگا، آئیں اور عدالت میں وضاحت دیں۔ عدالت نے ڈیری فارمرز اور ریٹیلرز کی درخواستوں کو الگ کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی برادری مودی حکومت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے یکطرفہ اقدام کا نوٹس لے
  • ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان 
  • کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گی؟ وفاق آج تک واضح نہ کر سکا: شاہد خاقان
  • پہلگام واقعہ بھارتی حکومت، ایجنسیز کا منصوبہ ہے، عرفان صدیقی
  • اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے گاڑیوں کی خریداری،جماعت اسلامی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • جماعت اسلامی نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 گاڑیاں خریدنے کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی
  • اے سیز کیلئے گاڑیوں کی خریداری: جماعت اسلامی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • کراچی کے تاجروں کا 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • شدید گرمی سے ہونے والی اموات، سندھ حکومت اور نجی اداروں کے اعدادوشمار میں بڑا تضاد
  • دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا کیس: سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم