سابق امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کو کرپشن پر 11 سال قید
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی عدالت نے سابق سینیٹر باب مینینڈیز کو کرپشن کے الزام پر 11برس قید کی سزا سنا دی ۔ 71سالہ باب ریاست نیو جرسی سے سینیٹر رہے ہیں۔ان پر الزام تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ 10لاکھ ڈالر نقد، سونے کی اینٹیں اور لگژری گاڑیاں رشوت لینے میں ملوث تھیں۔ نیو یارک کی وفاقی عدالت نے سزا کا اعلان کیا تو سابق ڈیمو کریٹک سینیٹر نے روتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے خاندان کے سوا سب کچھ کھو دیا ہے۔ عدالت میں باب میننڈز پر مصر کی حکومت کے لیے غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ عدالت کے مطابق 71 سالہ سابق سینیٹر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے مصر ی انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کیں ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.