ملتان: ایس ایچ اوکا بزرگ شہری پر تشدد، موٹر سائیکل سے نیچے گرادیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک)نیو ملتان کے علاقے میں ایس ایچ اوکے بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہری موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ ایس ایچ او نے موٹرسائیکل سے اسے نیچے گرادیا۔
تاہم ایس ایچ او کی جانب سے بزرگ شہری کو اس طرح تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیا اور فوری طور پر ایس ایچ او شفیق کو معطل کردیا گیا۔
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل افغان کھلاڑی شاہ پور زادران نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایس ایچ او
پڑھیں:
کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
کراچی:تین ہٹی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس نے تین ہٹی مزر کے قریب ہونے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔
ایس ایچ او جمشید کوارٹرزانصر بٹ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ہے اور زخمی ہونے والے 35 سالہ امین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور گوت خان کو گرفتار کر کے منی ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جس پر سامان بھی لدا ہوا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔