ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت سید نوازش رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو نمائش چورنگی میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ٹریول ایجنسی کے کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 1950 امریکی ڈالر، 12130 سعودی ریال، 900 آسٹریلین ڈالر، 800 کینیڈین ڈالر اور 5 لاکھ 83 ہزار عراقی دینار برآمد ہوئے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا

ملزم سے 6 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزم کے زیر استعمال 32 ہزار امریکی ڈالر کا اکاؤنٹ فریز کردیا گیا ہے۔ ملزم سے موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی جبکہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف آئی اے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کراچی زون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کراچی زون قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث غیر قانونی کرنسی ایکسچینج

پڑھیں:

منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

اینٹی نارکوٹکس نے منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے  ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 8 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 65 لاکھ سے زائد مالیت کی 57.325 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

حکام نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحا جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 788 گرام آئس برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی  1460 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں جب کہ اسلام آباد میں کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل سے 4.485 کلو مشتبہ منشیات برآمد ہوئی ہے۔

اُدھر پسنی، گوادر کے غیر آباد علاقے سے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 46 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ جناح کرکٹ اسٹیڈیم سیالکوٹ کے قریب سے 2 ملزمان سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں کوریئر آفس کے ذریعے خانیوال بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو آئس برآمد ہوگئی۔

پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور گوجرانوالہ اور فیصل آباد بھیجے جانے والے پارسل سے مجموعی طور پر  130 گرام چرس اور 600 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ شاہ خاکی راولپنڈی کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ملزم گرفتار
  • بھارتی ڈی مارش میں سندھ طاس معاہدے کا ذکر نہیں، اسحاق ڈار: فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں پر یومیہ لاکھوں ڈالر اضافی اخراجات ہونگے، ذرائع
  • افغانیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنیوالے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
  • اداکاری کا جنون؛ بھارتی نوجوان نے مکیش امبانی کی لاکھوں روپے کی ملازمت چھوڑ دی
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار
  • لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی،ڈالر بھی مہنگا
  • منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار
  • جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار