آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم آل راؤنڈر چیمپئنز ٹرافی سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آل راؤنڈر میچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ری ہیب کے دوران میچل مارش کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی تاہم اب آسٹریلوی میڈیکل ٹیم نے مچل مارش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی سفارش کردی ہے۔
چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈز میں تبدیلیاں کرنے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے ، میچل مارش کے متبال کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
بھارت کو بڑا دھچکا، سیکیورٹی صورتحال کے سبب آئی پی ایل معطل
بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب آئی پی ایل نے جمعرات کے روز دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان جاری میچ کو پہلی اننگز کے دوران ہی منسوخ کردیا۔ دھرم شالہ اور قریبی علاقوں کے ہوائی اڈے بند ہونے کے باعث، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کو جمعے کی صبح ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے دہلی منتقل کیا گیا، جس کا انتظام آئی پی ایل انتظامیہ نے کیا تھا۔
آئی پی ایل 2025 اب تک 58 میچز مکمل کرچکا ہے، جن میں دھرم شالہ کا منسوخ شدہ میچ بھی شامل ہے۔ گروپ مرحلے کے 12 میچ باقی تھے، جنہیں لکھنؤ، دہلی، چنئی، بنگلورو میں 2، حیدرآباد اور احمد آباد میں 3، دہلی، چنئی، بنگلورو (2)، ممبئی اور جے پور میں منعقد ہونا تھا، جب کہ پلے آف مرحلے کے میچز حیدرآباد اور کولکتہ میں شیڈول تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں