چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو بونس دینے کا انوکھا طریقہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
چین کی ایک مشہور کرین بنانے والی کمپنی نے اپنے ملازمین کو بونس دینے کا ایک منفرد طریقہ اپنایا ہے جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
ہینن مائننگ کرین کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے ایک میز پر ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے یوآن کی نقد رقم رکھی اور اپنے ملازمین کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ 15 منٹ کے اندر جتنا چاہیں نقد رقم لے سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی کے اعلان کے بعد ملازمین نے بھرپور تیاری کے ساتھ دفتر پہنچ کر ایک بڑی میز پر پھیلی ہوئی نقدی کے ڈھیر سے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسے جمع کرنے کی کوشش کی۔
اس دلچسپ موقع پر کچھ ملازمین نے حیرانی سے لاکھوں یوآن اپنے حصے میں جمع کیے، جبکہ ایک خوش نصیب نے 100,000 یوآن (تقریباً 38 لاکھ 85 ہزار لاکھ روپے) حاصل کیے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ ہینن مائننگ کرین کمپنی نے اپنی سخاوت اور فراخدلی سے دنیا کو حیران کیا ہو۔ 2023 میں بھی کمپنی نے اپنے سالانہ عشائیے کے دوران اپنے ملازمین کو لاکھوں روپے کا بونس دیا تھا، جس سے اس کی شہرت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپنے ملازمین کو
پڑھیں:
چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور بعض علاقوں میں فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی ہے، جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے، جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ملک بھر میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 220 روپے ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ حیدرآباد میں قیمت 190 سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں معمولی 12 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اوسط قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔ دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ جاری ہے، جہاں فی کلو چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔