بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فخر پاکستان شاہ زیب رند نے دوسری بار کراٹے عالمی چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔شاہ زیب رند نے میامی میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریوینرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا۔انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دوسری بار ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔واضح رہے کہ مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے گزشتہ سال سنگا پور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کی تھی پاکستان کے اسٹار فائٹر نے فائنل میں برازیلین حریف ’’برونو ایسیس‘‘ کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا تھا اور کراٹے کومبیٹ انٹیرم چیمپئن کا بیلٹ اپنے نام کیا تھا۔ شاہ زیب رند تین بار قومی ووشو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شاہ زیب رند نے چیمپئن شپ

پڑھیں:

دنیا کے معمر ترین سابق اولمپک چیمپئن چارلس کوست 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

دنیا کے سب سے عمر رسیدہ سابق اولمپک چیمپئن اور فرانسیسی سائیکل سوار چارلس کوست (Charles Coste) 101 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق فرانس کی وزیرِ کھیل مارینا فیراری نے کی۔

مارینا فیراری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ لندن اولمپکس کے طلائی تمغہ یافتہ چارلس کوست کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ سنی۔ وہ 101 برس کی عمر میں کھیلوں کی ایک عظیم میراث چھوڑ گئے ہیں۔

چارلس کوست نے 1948 کے لندن اولمپکس میں ٹیم پرسوٹ سائیکلنگ ایونٹ میں فرانس کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس میں مشعل بردار کے طور پر بھی شریک ہوئے تھے۔

8 فروری 1924 کو پیدا ہونے والے چارلس کوست کا سائیکلنگ کیریئر دوسری عالمی جنگ کے باعث کچھ عرصہ رکا رہا، مگر جنگ کے بعد انہوں نے دوبارہ کھیل کا آغاز کیا۔

 انہوں نے 1947 میں فرانسیسی قومی چیمپئن شپ جیتی، اور اگلے ہی سال لندن اولمپکس میں برطانیہ کو سیمی فائنل اور اٹلی کو فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

جنوری میں ہنگری کی جمناسٹ ایگنس کیلیٹی کے انتقال کے بعد چارلس کوست دنیا کے سب سے معمر زندہ اولمپک چیمپئن تھے، جو اب 101 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو الوداع کہہ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چارلس کوست کھیل معمر ترین سابق اولمپک چیمپئن

متعلقہ مضامین

  • 3نومبر 2007پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، پی ایف یو جے
  • امریکا کو کرپٹو کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں: ٹرمپ
  • عالمی اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے شاہد آفتاب کا فاتحانہ آغاز
  • دنیا کے معمر ترین سابق اولمپک چیمپئن چارلس کوست 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • پاکستان میں جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس مکمل کرکے پی کے ایل  آئی نے تاریخ رقم کردی
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے
  • چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر