سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا چین کے ثقافتی رنگوں کا عمدہ عکاس ہے، میڈیا رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا چین کے ثقافتی رنگوں کا عمدہ عکاس ہے، میڈیا رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ :فن لینڈ کی ویب سائٹ “ہیلسنکی ٹائمز” نے رپورٹ کیا کہ چائنا میڈیا گروپ کا 2025 کا اسپرنگ فیسٹیول گالا 28 جنوری کو نیو ایئر ایو پر نشر کیا گیا۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا چینی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کی ایک سالانہ تقریب ہے۔ 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا سے تاریخی ورثے، علاقائی تنوع، اور تکنیکی نئے کارناموں کو یکجا کرتے ہوئے سانپ کے سال میں داخل ہونے کا جشن منایا گیا۔
یوراگوئے کی میگزین ویب سائٹ “چہرے اور نقاب” نے 28 جنوری کو رپورٹ کیا کہ نیو ایئر ایو کے موقع پر، 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا نے روایتی اور جدید تخلیقی عناصر کو مکمل طور پر یکجا کیا، جو بہار کی خوشحالی، اتحاد، اور نئی شروعات کے جذبے کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔ فنکاروں کے علاوہ، مختلف شعبوں کے نمائندے بھی گالا پرفارمنس میں شامل ہوئے، یہ انضمام مختلف عہدوں پر کام کرنے والے لوگوں کی محنت کا شکریہ اور اعتراف کرنے کے لیے ہے، جنہوں نے چین کی اجتماعی ترقی کو ممکن بنایا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپرنگ فیسٹیول گالا
پڑھیں:
مشعال ملک نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد(آئی این پی ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا اور عوام سے اپیل کی کہ پاکستانی قوم سوشل میڈیا اور ایکس پر آئے اور بیانیہ بنائے۔ اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وی پی این اور ایکس پر پابندی فوری طور پر ختم کرے۔انھوں نے کہا کہ پورا بھارت سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف مہم چلارہاہے، اس وقت سوشل میڈیا پر بیانیے کی جنگ چل رہی ہے، پوراہندوستان کشمیرکی تحریک کو بدنام کرنے کیلئے مہم چلارہاہے۔ مشعال ملک نے خبردار کیا اس وقت ہم جنگ کے بہت قریب ہیں، ایسے وقت میں پاکستانی قوم کو کشمیری عوام کے ساتھ متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ پاکستانی قوم سوشل میڈیا اور ایکس پر آئے اور بیانیہ بنائے۔