اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر 2024 میں تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کرتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 1330 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا، جو کسی بھی ماہ میں اب تک کی سب سے زیادہ وصولی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کر لیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ (جنوری 2025) کے لیے 956 ارب روپے کا ہدف مقرر ہے۔ تاہم، 40 سے 50 ارب روپے کے ممکنہ شارٹ فال بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ ٹیکس وصولی ہدف کے قریب پہنچ جائے گی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ٹیکس وصولی کو ماہانہ بنیاد پر نہیں بلکہ سہ ماہی بنیادوں پر دیکھتا ہے۔ جنوری سے مارچ 2025 کے دوران 3150 ارب روپے کی وصولی کا ہدف مقرر ہے جب کہ مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے محصولات میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) میں 5624 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جبکہ مقررہ ہدف 6008 ارب روپے تھا، یعنی اس عرصے میں 384 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔

حکام نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کر لیے جائیں گے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مزید بہتری آئے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب روپے کا ٹیکس وصولی

پڑھیں:

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
  • تربت میں نجی کیش وین پر ڈکیتی، 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پی آئی اے واجب الادا 20 ارب روپے وصول کرنے میں ناکام
  • پی آئی اے واجب الادا 20 ارب 39 کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہا. آڈٹ رپورٹ
  • تاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے قرض قبل ازوقت واپس کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی