راولپنڈی:

پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق کے راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت  میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی، انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ 

دونوں نوٹس انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں، تابش فاروق ایڈوکیٹ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 21 ایک  اے کے تحت  پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

توہین عدالت کا نوٹس انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 37 اے اور بی کے تحت جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران نعروں کا جواب دے کر آپ نے قیدیوں کے ہجوم کو چارج کرکے دھمکانے کا ماحول پیدا کیا، آپ کے پیدا کردہ ماحول کے باعث ملزمان عدالت پر دھاوا بول سکتے تھے۔ 

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ کا طرز عمل نہ صرف عدالت کی توہین بلکہ پیشہ ورانہ بدتمیزی بھی ہے، آپ کے طرز عمل کے حوالے سے معاملہ پنجاب بار کونسل لاہور کو بھجوایا جا رہا ہے۔

نوٹس کے مطابق عدالت پیش ملزمان کو آپ نے نعرے بازی کر کے اکسایا جنہوں نےنعروں کا جواب دیا، آپ کے عمل کے باعث عدالتی امور نمٹانے میں شدید رکاوٹ پیش آئی،آپ کے عمل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے جو شہادتوں کی ریکارڈنگ کے وقت سامنے رکھی جائے گی۔

تابش فاروقی کو توہین عدالت کے نوٹس کا تین دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تین دن میں جواب داخل نہ کرانے پر یہ تصور ہوگا کہ آپ کے پاس دفاع میں کچھ موجود نہیں۔

واضح رہے کہ ایڈوکیٹ تابش فاروق نے اٹک اور جہلم سے 350 ملزمان کی عدالت پیشی کےگزشتہ روز وقت نعرے بازی کی تھی، جب ملزمان کو اٹک اور جہلم جیل سے جسمانی ریمانڈ کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا تھا۔ 

ملزمان کے خلاف ضلع اٹک کے6 تھانوں میں 26نومبر احتجاج کے حوالے سے مقدمات درج ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: منتخب 5 آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت  

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

  تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی،مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروا دئیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔

مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے

  واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا تھا، حکومت کے حصے میں 6 اور اپوزیشن کے حصے میں 5 نشستیں آئی تھیں۔

 7 جنرل نشستوں میں سے 4 پر پی ٹی آئی اور 3 پر اپوزیشن کامیاب ہوئی تھی جبکہ خواتین کی 2 نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی دوسری پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تھی۔

 ٹیکنوکریٹس نشستوں پر ایک پر تحریک انصاف اور دوسری پر جمعیت علماء اسلام کامیاب ہوئی تھی۔

محکمہ سوشل ویلفیئر میں 15 ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی منظوری

متعلقہ مضامین

  • پولیس کی حماد اظہر کے گھر آمد، ملازمین سے پوچھ گچھ
  • پی ٹی آئی ایم پی اے نے لیگی ایم پی اے کو تھپڑ مار دیا
  • پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا
  • پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا
  • الیکشن کمیشن کو عمرایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا گیا
  • سندھ پر مسلط حکمران کرپشن میں ڈوبے ہیں: سلمان اکرم
  • توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان اور وکلا کو جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی، سماعت ملتوی
  • 26 نومبر احتجاج کیس: غیرحاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • خیبرپختونخوا: منتخب 5 آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت  
  • جمائما کا سیاسی فیصلہ، قاسم و سلیمان پاکستان سے روک دیا