5 ماہ سے جرگے کر رہےہیں، نفرتوں کو ایک طرف کریں اور محبت کو آگے بڑھائیں:بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کرم ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا۔
"جنگ " کے مطابق کرم میں جرگے سے خطاب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو کچھ یہاں ہوا کسی اور نے نہیں ہم نے خود کیا، بعض شرپسند نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو۔5 ماہ سے جرگے کر رہےہیں، اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، نفرتوں کو ایک طرف کریں اور محبت کو آگے بڑھائیں۔ حکومت امن کےلیے ہر قسم کی سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے، بیرسٹر سلطان
صدر آزاد کشمیر نےایک بیان میں پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے اس لیے بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک بیان میں پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے، بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جبکہ بھارت کینیڈا اورامریکہ سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اس واقعے میں بھارتی ہاتھ ملوث ہیں، آزاد کشمیر پر کسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھارت بھگتے گا۔