میرب علی سے شادی کی خبریں، عاصم اظہر کا نیا بیان منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر لب کشائی کر دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان سے 2025 میں شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے نہ انکار کیا اور نہ ہی تصدیق۔ویڈیو میں عاصم نے کہا، “میں 2025 کی شادی کی افواہوں کو نہ رد کروں گا اور نہ ہی تسلیم کروں گا، کیونکہ شادی اللہ اور دیسی گھروں میں گھر والوں نے کرنی ہوتی ہے۔”
عاصم اظہر نے مزید کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنی منگیتر میرب علی کی سالگرہ منائی، کیونکہ وہ اپنے کانسرٹ کی وجہ سے سالگرہ کے دن موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا، “میرب مجھے بہت سپورٹ کرتی ہیں۔عاصم کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا 2025 میں ان کی شادی ہوگی یا نہیں۔ اب سب کی نظریں اس جوڑی پر جمی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی ہے پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہوگیاہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن متاثر ہونے کے باوجود واٹر کارپوریشن کا عملہ تاحال غائب ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔