Express News:
2025-06-16@21:38:15 GMT

گوگل ملازمین کمپنی عہدے داران کے خلاف ایک ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے گزشتہ دو برسوں میں ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے بعد ملازمین نے جاب سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی کے عہدے داران کے خلاف ایکا کر لیا۔

رواں ہفتے کے شروع میں امریکا اور کینیڈا میں ایلفابیٹ ورکرز یونین فار گوگل ورکرز نے ایک پٹیشن تشکیل دی ہے جس میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو مخاطب کرتے ہوئے نوکریوں سے نکلانے کو گوگل میں عدم استحکام کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

پٹیشن کو سائن کرنے کے لیے ملازمین کو اپنے نام، آفس اور نان کارپوریٹ ای میلز کو پوشیدہ رکھنا ہوگا۔ اس پٹیشن پر اب تک 1343 ملازمین کی جانب سے دستخط کر دیے گئے ہیں۔

پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوکریاں ختم کرنے کے لیے جاری ان ادوار سے ملازمین اپنی نوکریوں کے حوالے سے غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ کمپنی کے مالی معاملات مستحکم ہیں، گراں قدر ساتھیوں کا بغیر کسی وجہ سے نکالا جانا مزید تکلیف دہ ہوتا ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں جاری ہونے والی گوگل کی آمدنی کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کا مجموعی ریوینیو گزشتہ سے پیوستہ سال کے مقابلے میں 13 فی صد اضافے کے بعد 76.

5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ گوگل کلاؤڈ کا ریوینیو بھی 35 فی صد بڑھ کر 11.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں منگلور کے علاقے سنگر میں  کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دبنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تھت لاشوں کو ملبے سے  نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بچوں میں 12سالہ ریما اور 9سالہ مصطفی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی معیشت سے بڑی خبر،فوجی فرٹیلائزر نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، دستاویز سب نیوز پر
  • فوجی فرٹیلائزر کا پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
  • پاکستان کا وہ علاقہ جو گزشتہ ایک صدی سے پینے کے پانی سے محروم ہے
  • یمنی فوج کی کارروائی، سپرسونک میزائل اسرائیل پر داغے گئے
  • اسرائیل کا ایرانی حملے میں آئل ریفائنری کو نقصان پہنچنے کا اعتراف
  • گلگت میں باراتیوں کی گاڑی نہر میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق
  • ایران نے ایک گھنٹے میں 10 اسرائیلی ڈرون طیارے مار گرائے
  • سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق
  • اے آئی کمپنی کی خود سے چلنے والی ٹیکسیوں کی آئندہ سال سڑکوں پر آمد متوقع
  • جواد امین کو پاکستان نرسنگ کونسل کے صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم