چمپئنز ٹرافی، دو ٹیموں کی تاخیر سے آمد پر کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والی سے دو ٹیمیوں کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ پریس کانفرنس کے علاوہ ٹورنامنٹ سے قبل آٹھوں کپتانوں کی آفیشل فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگی۔کرکٹ پاکستان کے مطابق ایونٹ کی شروعات سے قبل کپتانوں کے ایونٹ کی منسوخی کا فیصلہ کچھ ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے بعد کیا گیا۔آئی سی سی ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا متعین کردہ تاریخوں کے بعد پاکستان پہنچیں گی۔ انگلینڈ کی ٹیم 18 فروری جبکہ آسٹریلوی ٹیم 19 فروری کو لاہور میں اترے گی۔بنگلادیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی جبکہ افغانستان کی ٹیم 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی ۔ دوسری جانب جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ 8 تا 14 فروری تک منعقد ہونیو الی سہ فریقی سیریز کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہوں گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پانچواں سیشن منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ میں اصلاحات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ 89 میں سے 26 عدالتی اصلاحاتی پر اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور دیگر 44 پر پیش رفت ہو رہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام شعبوں کو آئندہ اجلاس سے قبل کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ عدالتی اصلاحات کے باعث زیر التوا مقدمات میں واضح کمی ہوئی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی عدلیہ کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔