آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
آئینی بینچ کے سربراہ کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 7 فروری کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 7 فروری کو سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکرٹ ایکٹ اور
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
— فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔