لاہور سے کراچی جا نےوالی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور: لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے باعث ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند کردی گئی جبکہ ریلوے افسران اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،دوسری جانب سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی گاڑی کھائی میں گرگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی گل ابراہیم 5 ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔