پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، بیلجیم میں استحکامِ پاکستان تقریب سے شرکا کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
بیلجیم میں استحکامِ پاکستان کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، شرکاء نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ “تیرا پاکستان ہے، یہ میرا پاکستان” نے مل کر گایا۔
تقریب کے شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، پاکستان کی سلامتی اور ترقی سب سے پہلے ہے، پاکستان یا افواجِ پاکستان کے خلاف کسی سرگرمی کو قبول نہیں کریں گے۔
بی پازٹیو پاکستان کے نام سے متحد ہو کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا، تقریب کے شرکاء نے سول نافرمانی نامنظور، ترسیلات زر بڑھاؤ، ملک بچاؤ” کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے
شدید سردی کے باوجود سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں، خواتین اور بچوں نے استحکامِ پاکستان سیمینار میں بھرپور شرکت کی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف اسالٹ ڈرونز کی فراہمی کا فیصلہ
پنجاب کی انسداد دہشتگردی اینڈ ہارڈنڈ دی اسٹیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ہوا، جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:قدرتی آفات: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے جدید ڈرونز ریسکیو 1122 کے حوالے کردیے
اجلاس میں چینی باشندوں کے لیے فوری مدد کی غرض سے واٹس ایپ ہیلپ لائن قائم کرنے اور صوبہ بھر کی ورک فورس کی ویری فکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی جی خان اور میانوالی سمیت سرحدی علاقوں میں سکیورٹی ادارے متحرک ہیں جبکہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے 6 جدید اسالٹ ڈرونز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب سی ٹی ڈی نے اب تک 2000 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز اور 25 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز کیے ہیں۔
بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کے تحفظ کے لیے مسافر بسوں کو سیکیورٹی دی گئی ہے۔ 14 جوائنٹ چیک پوسٹس کی تعمیر جاری ہے جن میں 6 نان ڈیجیٹل اور 5 ڈیجیٹل چیک پوسٹس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرون کے ذریعے نگرانی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 300 ڈرائیور پکڑے گئے
کمشنرز کو غیر ملکی اور دیگر صوبوں کے طلبہ و شہریوں کا ڈیٹا مرتب کرنے اور موٹروے و ہائی ویز پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔
صوبے میں منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 19 ہزار کلوگرام چرس، 1700 کلوگرام ہیروئن، اور 1010 کلوگرام آئس پکڑی گئی۔ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف 876 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ بیرون ملک بھیک مانگنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا رہے ہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دہشتگردی ڈرون صہیب احمد بھرتھ صوبائی وزیر قانون منشیات