ترک شہری نے طویل ترین فاصلے سے کلہاڑی پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ترک شہری نے طویل ترین فاصلے سے کلہاڑی پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔
ترک شہری عثمان گورکو نے 183 فٹ اور 8.72 انچ کے فاصلے سے کلہاڑی پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں آٹھویں مرتبہ اپنا نام درج کروا لیا۔
43 سالہ عثمان گورکو نے یہ حیرت انگیز کارنامہ اس وقت سرانجام دیا جب انہوں نے اولمپک سوئمنگ پول کی اوسط لمبائی سے کہیں زیادہ فاصلے سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
عثمان گورکو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ یہ ریکارڈ توڑنا ان کے لیے ایک ناقابل یقین تجربہ تھا، کیونکہ یہ فاصلہ نہ صرف بہت زیادہ تھا بلکہ کلہاڑی کو اتنے دور پھینک کر ہدف پر پہنچانا ایک چیلنج تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 143 فٹ کا ریکارڈ امریکی شہری جیسی روڈ کے پاس تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پشاور:دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔