امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک _ امریکہ کی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تبادہ ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد گھروں میں آگ لگ گئی۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق متاثرہ طیارہ میڈیکل ٹرانسپورٹ جیٹ تھا جس میں ایک مریض، اس کی ماں اور چار دیگر افراد سوار تھے۔
جہاز میں سوار تمام چھ افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا۔ جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے ترجمان شائی گولڈ کے مطابق مریض بچے کو فلاڈیلفیا میں علاج کے بعد اسے گھر منتقل کیا جا رہا تھا۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ "ہم کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔”
فوری طور پر یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آیا جائے حادثہ پر کسی کی ہلاکت ہوئی ہے یا نہیں۔
پینسلوینیا کے گورنر جوش شپیرو نے جمعے کی شب پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکام نے ہوا بازی کے اس خوف ناک حادثے میں اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا ” ہم جانتے ہیں کہ نقصان ہوا ہوگا۔
جیٹ ریسکیو میکسیکو اور امریکہ میں خدمات انجام دیتی ہے جب کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ میکسیکو میں رجسٹرڈ تھا۔
گزشتہ 15 ماہ کے دوران جیٹ ریسکیو کو پیش آنے والا یہ دوسرا مہلک حادثہ ہے۔ اس سے قبل سال 2023 میں جیٹ ریسکیو کے عملے کے پانچ ارکان اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب ان کا طیارہ وسطی میکسیو کی ریاست مورلوس سے گزرنے کے بعد ایک پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا۔
جیٹ ریسکیو کاطیارہ فلاڈیلفیا میں ایسے موقع پر گرا ہے جب دو روز قبل ہی واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کی ٹکر کے نتیجے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔ مسافر طیارے میں 64 اور ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فلاڈیلفیا میں جیٹ ریسکیو
پڑھیں:
سیاحوں اور مقامی افراد کے ریسکیو کیلئے پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز
تصویر بشکریہ سرکاری میڈیاپاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے 125 مسافروں کو ریسکیو کر کے نور خان ایئربیس منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔
سی 130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نورخان ایئربیس سے قادری بیس پہنچا تھا۔
پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔