2025-11-03@15:33:08 GMT
تلاش کی گنتی: 185

«جیٹ ریسکیو»:

    کوریوگرافر چنی پرکاش نے بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی لگن کی تعریف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار پر پورے سو انڈے پھینکے گئے تھے۔ اکشے کے ساتھ ان گنت گانے کرنے والے کوریوگرافر چنی پرکاش نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اکشے کے اندر اپنے کام کو لے کر جو اخلاقیات ہیں وہ شاید ہی کسی اور اداکار میں دیکھنے کو ملیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کھلاڑی کی شوٹنگ کے دوران ایک گانا تھا جس کی عکسبندی انتہائی چیلنجنگ تھی کیونکہ اس میں اکشے پر 100 انڈے پھینکنے تھے۔ چنی پرکاش نے کہا کہ اکشے نے مجھے کبھی کسی گانے کا اسٹیپ تبدیل کرنے کو...
    بھارت کو وسطی ایشیا میں اپنی واحد بیرونِ ملک موجودگی سے پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔ تاجکستان نے بھارتی فوج جو دارالحکومت دوشنبے کے قریب واقع آینی ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت واپس لے لی ہے۔ نئی دہلی نے تاجکستان میں اپنی اس موجودگی کو “اسٹریٹجک کامیابی” قرار دیا تھا۔ اب اس اڈے کا مکمل کنٹرول روسی افواج نے سنبھال لیا ہے جبکہ بھارت کے تمام اہلکار اور سازوسامان 2022 میں واپس بلا لیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور تاجکستان کے درمیان 2002 میں ہونے والا معاہدہ چار سال قبل ختم ہوا، اور تاجکستان نے واضح طور پر بھارت کو اطلاع دی کہ فضائی اڈے کی لیز ختم ہو چکی ہے اور اس کی تجدید نہیں کی جائے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے گھوٹکی۔کندھکوٹ پل پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات جاری  کردیں۔ گھوٹکی۔کندھ کوٹ پل کی پیش رفت سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، معاون خصوصی سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس نواز سوہو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پروفیسر سروش لودھی اور دیگر شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک مہینے کے دوران گهوٹکی-کندھ کوٹ پل کے حوالے سے 5 اجلاس کیے جا چکے ہیں۔ تکنیکی طور پر نومبر تا جون تک کا عرصہ وہ وقت ہے جب دریا میں پانی کی سطح کم ہو جاتی ہے۔...
    پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے سنگین مسائل نے صارفین کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل میں ایک بار پھر اضافہ: اب ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈیٹا سروسز نہ صرف سست روی کا شکار ہیں بلکہ بعض علاقوں میں مکمل طور پر بند بھی رہتی ہیں۔ کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور سمیت کئی شہروں سے صارفین نے شکایات کی ہیں کہ فائل اپ لوڈ یا ویڈیو کال جیسی سروسز مسلسل متاثر ہو رہی ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا اور کورٹ روڈ کے آس پاس نیٹ ورک بالکل بند رہتا ہے جب کہ...
    اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کے خودکشی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، آپریٹر نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔ بتایا کہ عدیل اکبر پروموشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جا رہے تھے اور واقعے سے قبل انہوں نے اس سے گن مانگی تھی۔ اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر نے اپنے ابتدائی بیان میں تحقیقاتی ٹیم کو بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر پروموشن کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جانے والے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کو دیے گئے آپریٹر کے بیان مطابق عدیل اکبر کو چار بج کر 23 منٹ پر ایک فون کال موصول ہوئی، جس کے بعد انہوں نے دفترِ خارجہ جانے کی ہدایت کی۔ آپریٹر کے بیان کے مطابق، ایس...
    وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخ نامے اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمتوں میں نمایاں فرق پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فروری میں کن اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور کن کی زیادہ؟ اعدادوشمار جاری اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے مطابق ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہےتاہم شہر کے مختلف بازاروں میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح اعلی میعار کے سیب کی سرکاری قیمت 297 روپے فی کلو ہے مگر مارکیٹ میں یہ 500 سے 450 روپے فی کلو تک دستیاب ہیں۔...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک ورلڈ چیمپیئن شپ اِن فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ کا انعقاد ہوگا۔ یہ ایونٹ وزارتِ داخلہ کی زیرِ نگرانی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے 300 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جو حقیقی فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشنز کی مشقوں پر مبنی چار مقابلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ ان میں ہُک لیڈر کلائمب، 100 میٹر ہرڈلز، 400 میٹر ریلے ریس اور فائر ایکسٹنگوشنگ چیلنج شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا افتتاح...
    سکیورٹی خدشات کے باعث حکومت پنجاب نے لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کے کچھ حصے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اب یہ سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود رہے گی۔ اس کے علاوہ اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کے کچھ حصے بند کر دیے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دی گئی ہے، اور اب سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔اسی طرح اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اور ملتان روڈ اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام سکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
    امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غلط انجینیئرنگ اور ناکافی ٹیسٹنگ وہ بنیادی عوامل تھے جن کے باعث 2023 میں نجی آبدوز ٹائیٹن ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے تباہ ہوگئی۔ بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایک تباہ کن امپلوژن (اندرونی دھماکہ) کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں تمام 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا یہ رپورٹ امریکی کوسٹ گارڈ کی اگست میں ہونے والی تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں آبدوز کے آپریٹر اوشن گیٹ کی سنگین کوتاہیوں اور ٹائیٹن سبمرسیبل کے ڈیزائن میں موجود خامیوں...
    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ صارفین کے مطابق انٹرنیٹ سروسز گزشتہ چند ہفتوں سے غیر مستحکم ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں کنیکٹیویٹی مکمل طور پر متاثر ہو جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟  تاہم پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ انہیں ملک میں کسی بڑے پیمانے پر خرابی کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی اور سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ اس حوالے  سے بات کرتے ہوئے پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین زوہیب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 4 جی...
    مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں پرکنٹینرلگا دیےگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے اور شہریوں کو موبائل پر انٹرنیٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ نے کبھی ٹرین میں سفر کیا ہو تو ضرور محسوس کیا ہوگا کہ اس میں سیٹ بیلٹس موجود نہیں ہوتیں، حالانکہ گاڑیوں اور طیاروں میں یہی سیفٹی فیچر جان بچانے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، صرف سیٹ بیلٹ کے استعمال سے گاڑیوں میں حادثے کے دوران فرنٹ سیٹ پر بیٹھے افراد کی موت کا خطرہ 45 فیصد تک اور شدید زخمی ہونے کا امکان 50 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح طیاروں میں بھی سیٹ بیلٹس مسافروں کو تیز ہواؤں یا ہچکولوں کے دوران محفوظ رکھتی ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ جب گاڑیاں اور طیارے سیٹ بیلٹس کے بغیر محفوظ نہیں سمجھے جاتے تو ٹرینوں میں یہ کیوں نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو یہاں سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں اس بہادرانہ کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنیدطارق، میجر طیب اور 9 جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں...
    لاہور: پنجاب کے پہلے اسموگ کی نگرانی اور پیشگی اطلاع دینے کے نظام نے 6 اکتوبر کے دن لاہور میں فضائی معیار کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ جاری ڈیٹا کے مطابق لاہور میں آج ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جس کے سبب فضائی آلودگی کا معیار بہتر رہے گا، 6 اکتوبر کو لاہور کا اوسط اے کیو آئی 115 ہوگا۔ رات 12 بجے اے کیو آئی 115 اور درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ لاہور میں صبح 5 بجے اے کیو آئی مزید بہتر ہوکر 105 پر آیا جبکہ درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ اور ہوا کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ صبح...
    لاہور: لاہور سفاری زو میں پہلی بار جدید انکیوبیٹرز کے ذریعے شترمرغ کی مصنوعی افزائش کامیابی سے جاری ہے جہاں اب تک 11 صحت مند چوزے حاصل کیے جا چکے ہیں، یہ منصوبہ پنجاب کے کسی بھی چڑیا گھر میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے، جسے ماہرین جنگلی حیات نے ایک نمایاں سائنسی پیش رفت قرار دیا ہے۔ سفاری پارک کے ایک مخصوص حصے میں ان انکیوبیٹرز کے ذریعے پیدا ہونے والے ننھے شترمرغ عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، انتظامیہ کے مطابق ان بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے تاکہ ان کی افزائش اور بقا کے امکانات زیادہ سے زیادہ ہوں۔ پنجاب میں شترمرغ لائیواسٹاک کیٹیگری میں شامل ہیں تاہم صوبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد کے ترجمان نے ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد کی جانب سے لیاقت کالونی گراؤنڈ میں میلہ لگانے اور میلہ کی آڑ میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کو تباہ کرنے،غیر اخلاقی سرگرمیوں و جوا کے منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد د و دیگر متعلقہ اتھارٹی فوری نوٹس لیں اور علاقے کی عوام کے تحفظات کے مطابق فوری طور پر اسے روکا جائے کیونکہ ایک طرف جب سے ایم کیو ایم کے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث خیرات پر یہ ٹاؤن چیئرمن منتخب ہوئے ہیں اس وقت سے ٹاؤن میں کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ٹاؤن چیئرمین نے اپنی چیئرمینی اور کرپشن کرنے کے لیے...
        ایمریٹس ایئرلائن نے یکم اکتوبر 2025 سے اپنے تمام جہازوں میں پاور بینک کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ مسافروں کو صرف ایک پاور بینک ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی، جس کی طاقت 100 واٹ آور (Wh) سے کم ہو، لیکن پرواز کے دوران اس کا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ کیوں لگائی گئی پابندی؟ ایئرلائن کے مطابق لیتھیم آئن بیٹریز (پاور بینک) آگ لگنے اور دھماکے کا خطرہ پیدا کرتی ہیں۔ دنیا بھر میں پچھلے برسوں کے دوران کئی واقعات پیش آئے ہیں، جن میں پاور بینک سے جہاز کے اندر آگ بھڑک گئی۔ اسی خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمریٹس نے یہ فیصلہ کیا۔ نئی پابندی کی شرائط ایمریٹس نے واضح کیا...
    معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اس کی رکنیت منسوخ کر دیں۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس ایک ’ووک ایجنڈا‘ کو فروغ دے رہا ہے جو بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پیغامات شیئر کرتے ہوئے نیٹ فلکس پر تنقید کی، جس میں انہوں نے کہا ’ نیٹ فلکس کی رکنیت منسوخ کریں‘۔ جبکہ ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کی صحت کے لیے نیٹ فلکس کینسل کریں‘۔ Cancel Netflix https://t.co/C0cPhbnaB4 — Elon Musk...
    اگر آپ نے کبھی سوچا کہ کاٹے گئے ناخن کسی کام کے نہیں تو اب شاید آپ کی رائے بدل جائے کیونکہ چین میں لوگ اپنے ہاتھوں کے ناخن آن لائن فروخت کر رہے ہیں۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہاتھوں کے ناخن جنہیں عام طور پر فضلہ یا کراہت انگیز چیز سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے روایتی چینی طب میں قیمتی دوا سمجھے جاتے ہیں۔ ان کٹے ہوئے ناخنوں کو خاص طور پر بچوں کے پیٹ کے پھولنے اور ٹانسلز جیسے امراض کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے  ناخن: دوا یا فضلہ؟ روایتی ادویات بنانے والی کمپنیاں چین کے مختلف دیہاتوں اور اسکولوں سے ناخن خریدتی ہیں جنہیں بعد میں دھو کر خشک کیا جاتا ہے...
    بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ کے سپر اوور میں سری لنکن بیٹر شناکا رن آؤٹ ہونے کے باوجود کرکٹ قوانین کے تحت ناٹ آؤٹ قرار دیے گئے۔ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب سری لنکن بیٹر شناکا نے ارشدیپ کی گیند مس کی اور رن لینے کیلئے آگے بڑھے لیکن کیپر نے گیند اسٹمپ پر مار دی۔ اس دوران ارشدیپ نے کیچ کی اپیل کی اور آن فیلڈ امپائر نے بیٹر کو کیچ آؤٹ قرار دیا تاہم شناکا نے ری ویو لیا جس میں پتہ چلا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں لگی جس کے بعد امپائر کو فیصلہ بدل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی گیس کی مجموعی پیداوار رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 3.8 فیصد کم ہو کر 431 ارب کیوبک میٹر رہی۔ وفاقی ریاستی شماریاتی ادارے روسٹیٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ روس کی مجموعی گیس پیداوار (قدرتی اور ایسوسی ایٹڈ پٹرولیم گیس) جنوری تا اگست 2025 ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.8 فیصد کمی کے ساتھ 431.4 ارب کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اگست میں پیداوار 40.9 ارب کیوبک میٹر رہی جو جولائی کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ اور اگست 2024 ء کے مقابلے میں 6.6 فیصد کم ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    شاہد سپراء: لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئر کی عدم فراہمی کے باعث سولر سسٹم سمیت متعدد کنکشنز التواء کا شکار ہو گئے۔لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئرکی عدم فراہمی کی وجہ سے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز التواء کا شکار ہونے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق میٹر ساز کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئر نہ ملنے پر میٹرز کی پروگرامنگ کا عمل روکاگیاہے,ایل ٹی میٹرز کی تنصیب سے قبل پروگرامنگ اور سیکیورٹی لازمی قرار دی گئی ہے, تاہم میٹرز ساز کمپنی کا سافٹ ویئر نہ ہونے سے پروگرامنگ نہیں کی جا سکی۔لیسکو کے آپریشن سرکلز نے بڑی تعداد میں میٹرز ایم اینڈ ٹی سرکلز پہنچا دیئے لیکن ایم اینڈ ٹی سرکلز کے پاس سافٹ ویئر کی عدم دستیابی کے باعث...
    ویب ڈیسک: جاپان کی مشہور الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیرا موٹرز نے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھتے ہوئے بیٹری سے چلنے والے رکشے متعارف کرا دیے ہیں۔ اس جدید ترین الیکٹرک تھری وہیلر رکشے کو ’’کیورو‘‘ نام دیا گیا ہے۔  کمپنی کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ’’کیورو‘‘ نیکسٹ جنریشن کی الیکٹرک سواری ہے جو ایک طرف عام مسافروں کیلئے سفری سہولت فراہم کرے گی، تو دوسری طرف ’’لاسٹ مائل لاجسٹکس‘‘ یعنی سامان کی ترسیل میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گی۔ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا  کمپنی کے مطابق ’’کیورو‘‘ کی ٹاپ سپیڈ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے جبکہ یہ فی چارج 200...
    رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ جلد سرکاری گاڑی چیئرمین سینیٹ کو ہینڈ اوور کردیں گے، استعفیٰ بھی ابھی تک جمع نہیں کروا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان صحافی نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ آپ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے تو پھر سرکاری گاڑی کیوں استعمال کررہے ہیں؟ کیا استعفی منظور نہیں ہوا؟ جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تک استعفیٰ جمع نہیں کروا سکے ہیں، جب حکم آئے تو گاڑی بھی واپس کردیں گے۔ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تو سرکاری گاڑی کیوں استعمال...
    اگر قانونی اور ریگولیٹری رکاوٹیں دور ہو گئیں تو اس سال دسمبر میں پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہو جائے گا جس سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پاکستان میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی ٹائم لائن کا اعلان ہوگیا پاکستان میں آئے روز سیکیورٹی کو درپیش مسائل کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جاتی ہے جس کے باعث روزمرہ امور کی انجام دہی تعطل کا شکار ہوجاتی ہے تاہم عام حالات میں بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ متاثر کن نہیں۔ موبائل فون جو بظاہر 4 جی انٹرنیٹ شو کرتا ہے لیکن اکثر اوقات اس کی رفتار...
     انسان معاشرتی حیوان ہے۔ اسے اس طرح سے تخلیق کیا گیا ہے کہ وہ معاشرے میں یا تو کسی کی ضرورت پوری کرتا ہے یا وہ خود کسی کے ہاں ضرورت مند بن کر جاتا ہے۔گویا ایک دوسرے پر انحصار اسے بقاء کا راستہ دکھاتا ہے۔لیکن دورِ حاضر میں انسان مشینی زندگی جینے لگا ہے اور تیزی سے تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے عالمی صحت کو لے کراس وقت تنہائی ایک قابل تشویش امر ہے، کچھ ممالک میں ایک تہائی سے زیادہ بالغ افراد مسلسل تنہائی کے احساسات کی شکایت کرتے ہیں۔ یہ خاموش ’’وباء‘‘ امراض قلب کے بڑھتے ہوئے خطرات، کمزور مدافعتی ردعمل، اور اموات کی بلند شرح کا باعث بن رہی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایگریکلچر کمیشن کے چوتھا اجلاس زراعت ہائوس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ شریک ہوئے۔اجلاس میں سیلاب کے دوران اور بعد کی فصلوں کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ممبران کی قابلِ عمل تجاویز پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے زرعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر...
    ویب ڈیسک : پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہے، اس حوالے سے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے سیکرٹری نے اہم بیان جاری کیا ہے۔  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے متعلق سوال پر سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کا کٹنا ہے، ایک یا دو نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روڈ پر منتقل کی ہے، کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز،...
    پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکا لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ اس طرح انہوں نے بمرا کا چھکا نہ لگنے کا غرور خاک میں ملادیا۔ یہ یادگار لمحہ چھٹے اوور کی تیسری گیند پر آیا جب فرحان نے جرات مندانہ شاٹ کھیلتے ہوئے بال کو بیک ورڈ اسکوائر لیگ کے اوپر سے باؤنڈری کے پار پہنچا دیا، اس شاٹ نے نہ صرف تماشائیوں کو حیران کیا بلکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو بھی دنگ رہ گئے۔ کرکٹ شائقین نے اس تاریخی چھکے کو بے حد سراہا، کیونکہ...
    پاکستانی کوہ پیما سرباز خان اور عابد بیگ سلسلہ کوہ ہندو کش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر کو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تریچ میر کی سطح سمندر سے بلندی 7 ہزار 708 میٹر ہے جو کہ کوہ ہندو کش کی سب سے بلند چوٹی ہے۔ اس چوٹی کو سب سے پہلے ناروے کے مہم جوؤں کی ٹیم نے 1950 میں سر کیا تھا۔ سال رواں میں تریچ میر سر کیے جانے کی پلاٹینیم جوبلی منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی نے مختلف پروگرامات ترتیب دیے تھے جن میں سے مقامی کوہ پیماؤں کے ذریعے تریچ میر سر کرنا بھی شامل تھا۔ اسی سلسلے میں 6 رکنی ٹیم نامور کوہ پیما سرباز...
    ’ججوں کے میٹر چالو رہتےہیں‘، خواجہ آصف اور سعد رفیق اشرافیہ کی مراعات پر پھٹ پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔دو روز قبل رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط...
    برطانیہ میں حکومت نے ڈسپوزایبل ویپ کی فروخت اور فراہمی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بچوں اور نوجوانوں کو ویپنگ سے دور رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویپنگ سگریٹ چھوڑنے میں 3 گنا زیادہ مؤثر، آسٹریلوی تحقیق بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس پابندی کے تحت کسی بھی دکان یا آن لائن پلیٹ فارم پر یکبار استعمال ہونے والی ویپ کی فروخت یا فراہمی غیر قانونی ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں انگلینڈ میں قانون توڑنے والے ریٹیلرز کو کم از کم 200 پاؤنڈ کا جرمانہ کیا جائے گا۔ بار بار خلاف ورزی پر 2 سال تک قید کی سزا بھی ہو...
    کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مختلف فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، واٹر بورڈ، کے الیکٹرک، کے ڈی اے، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارش کے دوران شہریوں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کی صورتحال اور ڈائیورژن کے بارے میں شہریوں کو ٹریفک پولیس کے...
    کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند اور ٹرین سروس جزوی معطل کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بشمول کوئٹہ میں تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 9 بجے تک معطل رہیں گی۔ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا جبکہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر...
    کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 10 لاکھ کیوسک سیلابی ریلے کے لیے تیاری مکمل کر لی، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اب تک 94 ہزار 864 افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے صوبائی رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا۔ چیف سیکریٹری سندھ کو محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے بریفگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈو بیراج پر اس وقت اَپ اسٹریم میں پانی کی آمد 337771 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 311834 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات...
    پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ایک دلچسپ اور متنازعہ واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کی مدد کی درخواست کرتے ہوئے ریسکیو ٹیم کو بلایا، جس پر ریسکیو اہلکار 4 کلومیٹر دور سے اس کی مدد کو آئے لیکن بعد میں یہ معلوم ہوا کہ اس کا اصل مقصد اپنے کبوتروں کو محفوظ مقام پر پہنچانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے جنوبی پنجاب میں داخل، صوبے میں 24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ٹیم اس شخص کی مدد کے لیے پہنچی، تاہم موقعے پر معلوم ہوا کہ اس شخص نے غلط بیانی کی، اس کا مقصد اپنے...
    لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث اب تک 2308 موضع جات متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر پندرہ لاکھ سولہ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار لاکھ اکیاسی ہزار لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پانچ سو گیارہ ریلیف کیمپس، تین سو اکاون میڈیکل کیمپس اور تین سو اکیس ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں اور مویشیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک چار لاکھ...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کل عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کر کے باضابطہ گزارش کر کے پارٹی کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے تاہم بطور وکیل بلا معاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سلمان اکرم راجا نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں کیا اور ائندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا کا پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے...
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان قاضی جس کو ایک معزز تعلیمی شخصیت اور دانشور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہ دہشتگردوں کا سہولت کار نکلا سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے عثمان قاضی (عرف امیر) محض یونیورسٹی پروفیسر نہیں بلکہ کالعدم تنظیم بی ایل اے اور اس کے خودکش ونگ، مجید بریگیڈ کے کلیدی کارندے اور ہینڈلر تھے۔ ذرائع کے مطابق عثمان قاضی BUITEMS یونیورسٹی کے پلیٹ فارم کو نوجوان طلبہ کو انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے اور بھرتی کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے یونیورسٹی کا کلاس روم صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ دہشت گرد نظریات پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ اس کے باوجود...
    ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں چار لاکھ کیوسک سے زیادہ سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز سپل وے سے پانی کے اخراج میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ کافر ڈیم ٹوٹ جانے سے زیر تعمیر ٹی 5 پاور ہاؤس کے سائیٹ ایریا میں پانی داخل ہونے سے مشینری و کنٹینرز پانی میں ڈوب گئے ، جس کی وجہ سے منصوبہ پر جاری کام عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔(جاری ہے) سائیٹ ایریا پر موجود مشینری و ہیوی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بلوچستان میں انٹرنیٹ بندش کی وجہ سکیورٹی خدشات کو قرار دیا ہے۔  سینیٹ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سکیورٹی خدشات کے باعث کی جاتی ہے، کسی کو شوق نہیں کہ سروسز کو معطل کریں۔   انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 6 سے 31 اگست تک انٹرنیٹ عارضی معطل کرنے کا آرڈرکیاگیا جس کی وجہ سکیورٹی خدشات تھے تاہم صوبے میں پروازیں بحال ہیں،ٹرین اور سڑک کے راستے بھی کھلے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری  وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہاں دہشتگردی ہوتی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سینیٹ میں پارٹی لیڈر علی ظفر نے حالیہ اجلاس میں حکومت کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، تاکہ اپوزیشن کے ارکان کو اسمبلی سے نکال دیا جائے۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر سزاوں کی بارش بیچی گئی، جھوٹے مقدمات میں ڈوبا کر الیکشن کمیشن نے ہماری نااہلی پر مہر لگا دی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ آرٹیکل 63(1)(ہ) ڈاکٹریٹ کے فیصلے پر نااہلی کا اطلاق نہیں ہوتا، جب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوتا اثر نہیں ہوتا۔ علی ظفر نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی تیزی میں بے بنیاد نااہلیوں  کے ذریعے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اراکین کی نااہلی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو ہتھیار بنا کر ہمیں کیوں نکال رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز پر سزاؤں کی بارش کرنے کے لیے عدالتوں کا استعمال کیا گیا، جھوٹے مقدموں میں سزائیں سنائی گئیں اور فیصلوں کے بعد فوراً الیکشن کمیشن نے اراکین کو نا اہل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو نااہل کیا گیا، آرٹیکل...
    وزیر محنت و افرادی قوت سندھ شاہد عبدالسلام تھہیم نے سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی)کے 173ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہر ادارے سے کم از کم اجرت کی بنیاد پر شراکت وصول کی جائے گی۔ ہر مزدور کو اس کا پورا حق دلایا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کےرواں مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ کی متفقہ منظوری دی گئی۔ رواں مالی سال کے بجٹ کا کُل تخمینہ تقریباً 18 ارب 49 کروڑ روپے رکھا گیا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 14 ارب 41 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی، کمشنر سیسی صفدر رضوی، آجران اور محنت کشوں کے نمائندہ اراکین سمیت دیگر ممبران نے شرکت...
    کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ساتویں روز بھی انٹرنیٹ سروس بند ہے.سکیورٹی خدشات کے باعث بند کئے گئے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی وجہ سے صوبے میں کاروبار زندگی شدید متاثر ہے۔انٹرنیٹ کے بند ہونے کی وجہ سے تاجر، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر حتیٰ کہ میڈیا پرسنز بھی متاثر ہیں، آن لائن کاروبار کرنے والے لوگ کاروبار بند ہونے سے مشکلات کا شکار ہیں۔سکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ داخلہ کی درخواست پر موبائل انٹر نیٹ سروس بند کی گئی ہے، پی ٹی اے کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لئے معطل کی گئی ہے۔
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ دعوے بھارت کی عالمی سطح پر مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے پاس اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی پالیسیوں کے ذریعے خود اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ انہوں نے راہول گاندھی کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔ ذرائع کے مطابق  ٹونی ہیمنگ دو سالہ معاہدے کا ایک سال پورا ہونے پر ہی بنگلادیش چلے گئے۔ وہ بنگلادیش کے ہیڈ کیوریٹر کی ذمہ داری دوبارہ سنبھالیں گے۔ پی سی بی نے ٹونی ہیمنگ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی۔  ٹونی ہیمنگ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھی پچز تیار کی تھیں۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے اختلافات، قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن مستعفی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مختصر پیغام میں بتایا ہے کہ بورڈ کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ٹونی ہیمنگ کا استعفیٰ 9 اگست 2025 کو باضابطہ طور پر موصول ہوا۔ Tony Hemming resigns as chief curator Lahore, 9 August 2025: Tony Hemming has resigned from his position as chief curator, Pakistan Cricket Board. -ENDS- — PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 9, 2025 ٹونی ہیمنگ نے بطور چیف کیوریٹر ملک بھر کے اسٹیڈیمز کی پچز...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں صارفین اکثر مہنگے انٹرنیٹ اور غیر معیاری سروسز کی شکایت کرتے ہیں لیکن اب ان شکایات میں مزید اضافہ ہوسکتاہے کیونکہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والے مختلف اداروں نے اپنے پیکجز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے یہ شکایات بھی سامنے آئی ہیں کہ موبائل انٹرنیٹ کمپنیوں زونگ، جاز، یوفون اور ٹیلی نار کے پیکجز مہنگے ہیں۔ عرب خبر رساں ادارے نے اس رپورٹ میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا پی ٹی سی ایل اور دیگر کمپنیوں نے واقعی اپنے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیر کے روز ایوان کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی مسلسل غیر حاضری پر آئینی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی رکن 40 دن تک مسلسل اجلاسوں سے غیر حاضر رہے تو اس کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس کے دوران رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بطور اسپیکر، آئین اور قواعد کے مطابق ایوان کو آگاہ کر رہے ہیں کہ رول 44 (1) کے تحت شیخ وقاص اکرم اسمبلی سیشن کے 40 دنوں سے بغیر کسی رخصت لیے مسلسل غیر حاضر ہیں، تحریک پیش ہونے اور منظور ہونے کی...
    سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
    سری نگر ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ( ایک نجی فضائی کمپنی) کے عملے پر ایک آرمی افسر کی مبینہ ’قاتلانہ حملے‘ کی خبر سامنے آئی ہے، جو مبینہ طور پر کیبن میں اضافی سامان لے جانے پر اضافی چارجز لینے پر مشتعل ہو گیا۔ اس واقعے میں 4 ایئرلائن ملازمین کو شدید چوٹیں آئیں، جن میں ایک کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور ایک کی جبڑے کی ہڈی ٹوٹنے کی اطلاع ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھارتی ایئر لائن میں تھپڑ کھانے والا مسافر لاپتا ہونے کے بعد کہاں سے بازیاب ہوا؟ اسپائس جیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے: ’ایک مسافر نے 26 جولائی 2025 کو سری نگر سے دہلی جانے والی پرواز SG-386 کے بورڈنگ...
    لاہور (نامہ نگار) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ ایرانی صدر کی مزار اقبال حاضری کے موقع پر ان کے روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سروس بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔ مزار اقبال کی طرف آنے والے راستوں اور سڑکوں کو عام ٹریفک کے لئے خاردار تاریں و کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ راوی روڈ، شفیق آباد، داتا دربار اور لاری اڈا سمیت دیگر راستے مکمل بند کر دئیے گئے تھے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان کی نئی شکل بنے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی نا اہلی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اور علی امین گنڈا پور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ وہ خود کو بچانے کے لیے خدمات کی پیشکش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کی کال کے پیچھے بھی گھناؤنا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا پاکستان تحریک انصاف کی شکل بدلے جانے سے متعلق...
    لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بدتمیزی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی، اوول گراؤنڈ کے دورے کے دوران وہ میزبان پچ کیوریٹر لی فورٹس سے الجھ پڑے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے قبل بھارتی کوچنگ اسٹاف نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ ابتدا میں گفت و شنید خوشگوار انداز میں جاری رہی، مگر جلد ہی گمبھیر کا لہجہ تلخ ہو گیا اور وہ بار بار کیوریٹر کی طرف انگلی اٹھا کر دھمکانے لگے۔ گمبھیر نے برہمی سے کہا "آپ ہمیں مت بتائیں کہ کیا کرنا ہے" جبکہ رپورٹس کے مطابق وہ آخری میچ سے دو روز قبل گراؤنڈ کی سہولیات سے ناخوش تھے۔ صورتحال کو...
    — فائل فوٹو  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر خان نے شوگر ملز مالکان کو ملنے والی سبسڈی پر سوال اُٹھا دیا۔ جنید اکبر خان نے اجلاس کے دوران سیکریٹری صنعت و پیداوار سے سوال کیا کہ شوگر ملز مالکان کو برآمد کے لیے سبسڈی کیوں دی گئی؟ ہم نے آپ سے شوگر ملز مالکان کی تفصیلات طلب کی تھیں؟ کہاں ہیں تفصیلات؟ سیکریٹری صنعت و پیداوار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس شوگر ملز کی فہرست ہے۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ صرف شوگر ملز کی فہرست نہیں بلکہ ان کے مالکان اور ڈائریکٹرز کی تفصیلات بھی دیں۔سیکریٹری صنعت و پیداوار نے اجلاس کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں چینی کی...
    اسلام آباد میٹرو بس سروس کے تحت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شہیدِ ملت اسٹیشن کے قریب میٹرو بس کے ایک ڈرائیور نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس پر مامور سیکیورٹی گارڈ کو بس کے نیچے کچل دیا۔ حادثے میں گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی گارڈ، جو غالباً بس کےٹریک کے قریب اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، اچانک بس کی زد میں آ گیا۔ افسوسناک طور پر بس گارڈ کے اوپر سے گزر گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ریسکیو اداروں اور پولیس کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر لاش...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند سے کیے گئے حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر معذرت کا اظہار کیا ہے عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے: ’ہم اس افسوسناک اور بلاجواز تاخیر پر دلی معذرت خواہ ہیں۔ اس معاملے میں کچھ غلط فہمی پیدا ہوئی جس کے باعث تاخیر ہوئی، جس پر ہمیں انتہائی افسوس ہے اور ہم اس سے ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت کرتے ہیں۔‘ Dear Shahzeb, @RindhShahzaib There seems to be some miscommunication. We sincerely apologise for this unjustified delay, sportsmen like you are our real heroes and we value...
    کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف سے وعدہ پورا نہ کیے جانے پر شکوہ کیا ہے، شاہ زیب نے بتایا کہ تیسری مرتبہ کراٹے کمبیٹ مقابلوں میں عالمی چیمپئن بننے پرانہوں نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شاہ زیب زند نے کہا کہ یہ کامیابی میں اپنے وطن کے اُن لوگوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔ میں ان تمام دعاؤں کا شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج میں اس مقام پر ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بھارت سے جیت کر واپس آنے پر...
     ویب ڈیسک : پنڈی بھٹیاں میں میٹرک کے امتحان میں ناکامی پر والدہ کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر ایک نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ نوجوان کی تلاش کیلئے نہرجھنگ برانچ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،نوجوان نواحی گاؤں اطلے مروان کا رہائشی ہے،پولیس نےنہرکنارےکھڑی نوجوان کی موٹرسائیکل اورجوتےبرآمد کرلیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج اعلان کیا تھا۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 
    امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے ٹرمپ-روس تفتیش کے آغاز کا موازنہ 1941 میں پرل ہاربر پر جاپانی حملےسے کرتے ہوئے اسے امریکی سیاسی تاریخ کا ایک ’بدنام لمحہ‘ قرار دیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹیکساس کے سینیٹر نے فوکس نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ پر عوام سے جھوٹ بولنے اور وفاقی اداروں کو استعمال کر کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا ٹیڈ کروز کا کہنا تھا کہ 9 دسمبر ایک ایسا دن ہونا چاہیے جو بدنامی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے، انہوں نے یہ بات...
    سٹی42:  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کئی بار اعلیٰ ترین فورمز پر اہم ترین اجلاسوں میں بیٹھ کر تو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ریاست کی پالیسیوں کی حمایت کی آج اچانک  ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف لڑائی  کی مخالفت کیوں کرنے لگے اور عموماً خاموش رہنے والے وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج علی امین کو خود جواب دینا پرا، یہ سوالات آج شب پاکستان کے نیوز چینلز پر کئی اہم اینکرز کے شوز میں تجزیہ کاروں کی ڈیبیٹ کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔   میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا سینئیر اینکر اور جرنلسٹ عبدالمالک نے اپنے شو میں  کہا،  اچانک "آل پارٹیز کانفرنس" بلائی...
    ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) سے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دینے پر 3 دنوں کے اندر وضاحت طلب کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستانی فتح معمہ، وزیراعظم کی مبارکباد کے پیغام پر ایکس کا نوٹس اس کے علاوہ پی این ایف کے صدر مدثر آرائیں کی جانب سے میڈیا میں گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دینے اور کیش انعامات کے لیے درخواست دینے پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔ Shabash...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین، پروفیسرعبدالعلیم خانزادہ،راشد خان،ناصر حسین قریشی اور انجینئر صابر حسین قائم خانی نے
    بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بی سی سی آئی کے ایس او پی کی خلاف ورزی کر ڈالی۔ جڈیجا نے شبمن گل کے ساتھ 203 رنز کی شراکت قائم کی اور 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر بھارت کو 500 سے زائد رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SoPs) کے مطابق  کوئی بھی کھلاڑی میدان میں انفرادی طور پر نہیں آئے گا تمام کھلاڑی ٹیم بس کے ذریعے ایک ساتھ پہنچیں گے۔  جڈیجا نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا لیکن اس کے باوجود اُن کیخلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی کا امکان نہیں کیونکہ جڈیجا نے یہ اصول...
    روزنامہ ایکسپریس کے مطابق سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشان دہی پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ برہم ہو گئے اور سیدل خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹر کی نشان دہی پر کہا کہ ’’کچھ لوگوں کو ایوان چلتا اچھا نہیں لگتا، کیا آپ صرف اس کام کے لیے اپنے علاقے سے ایوان میں آئے ہیں؟‘‘ کیا کورم کی نشان دہی کو سینیٹر کا جرم سمجھا گیا، کیونکہ کورم واقعی پورا نہیں تھا جس پر ڈپٹی چیئرمین کے حکم پر پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس پر ایوان سے باہر موجود بعض وزرا اور سینیٹر ایوان میں آئے تو کورم پورا ہوا، جس کے بعد کارروائی کچھ دیر چلی اور بعد میں اجلاس...
    چیئرمین بنوں بورڈ کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں صرف 2 پرچے باقی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی ہو گئے ہیں۔ چیئرمین بنوں بورڈ کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں صرف 2 پرچے باقی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    ملکی معاشی حالات اور آئی ایم ایف شرائط کے ساتھ قرض معاہدے کے باعث حکومت نے نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح کو کئی گنا بڑھا دیا تھا جس کے بعد لوگوں نے ٹیکس ریٹرن تو جمع کرانا شروع کردیا البتہ ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترمیم منظور، پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ حکومت نے مالی سال 25-2024 کا ہدف بھی تاریخی 12 ہزار 977 ارب روپے رکھا تھا، اس ہدف کو دو مرتبہ کم بھی کیا گیا اس کے باوجود ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام نہیں رہی اور تاریخی شارٹ فال رہا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس سال 2024 کے دوران انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ سوات سے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد نے روزنامہ ڈان کو بتایا کہ ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیاحوں کو صبح 9:37 پر دریا کے کنارے داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ "اس وقت دریا خشک تھا، لیکن چند منٹوں میں پانی اچانک بڑھ گیا۔ 9:45  تک دریا کا پانی خطرناک حد تک بلند ہو چکا تھا،" انہوں نے بتایا۔ان کے مطابق، 9:49 پر مدد کے لیے پہلا کال موصول ہوا۔ تاہم، ایک مہلک غلط فہمی ہوئی۔ آپریٹر نے ایمرجنسی کی نوعیت کو غلط سمجھا اور اسے میڈیکل ایمرجنسی سمجھ کر کارروائی کی، حالانکہ یہ ایک ریسکیو آپریشن تھا۔ ہانیہ عامر کی ہم شکل...
    فائل فوٹو  چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کو جدید آلات سے لیس کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں ریسکیو اداروں کو جدید آلات اور ڈرونز سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تربیتی مشقیں جاری رکھنے، ندی نالوں کی صفائی اور دریا کے اطراف دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کو سیفٹی آلات مہیا کرنے اور عوام کو آگاہی مہم کے ذریعے خبردار کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ محکمہ سیاحت کو باقاعدہ ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا...
    ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی دہائیوں کی حکومت کے بعد بھی تباہ حال کراچی بارش و سیوریج کے پانی میں غرق ہے، عوام سوال کر رہے ہیں 18ویں ترمیم کے بعد حاصل اختیارات و وسائل کا کیا فائدہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین نے کہا کہ کچھ ملی میٹر کی بارش نے سندھ حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کی قلعی کھول دی۔اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹوٹی سڑکیں تالاب، گلیاں ندی نالے بن گئیں، حکومت غائب اور عوام بےحال ہیں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت، جعلی میئر اور جماعت اسلامی کے بلدیاتی چیئرمینز سب ناکام ہیں۔ ایم کیو ایم...
    کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا زینت اسکوائر کے قریب  ایک چیل نیٹ کیبل کے تار میں پھنس گئی۔چیل نے خود کو آزاد کرانے کی کافی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہی ۔چیل کو تار میں پھنسے دیکر مقامی رہائشی وہاں جمع ہو گئے اور اس کو آزاد کرانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس حوالے سے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیل کا ایک پر تار میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے وہ لٹک گئی ہے۔اس موقع پر ایف سی ایریا کے مقامی  رہائشی اور خوشی گروپ کے ہیڈ  آصف خان وہاں پہنچ کر چیل کو ریسکیو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آصف خان ایک بانس کے ذریعے چیل کو...
    سانحہ سوات کے بعد خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت اور انتظامی افسران نے مشترکہ اہم فیصلے کرلیے۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ ریور بیڈ میں ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ریور بیڈ میں قائم ہوٹلوں سمیت ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، کل سے دریاؤں کے کنارے اور اندر تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بھی سوات پہنچ چکی ہے، تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں سزا دی جائے گی، اے ڈی سی ریلیف کا دفتر رسپانس سینٹر قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
    اسلام آباد: ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے ایام میں امن و امان برقرار رکھنے، جلوسوں اور مجالس کی حفاظت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے احکامات دیے اور ہدایت کی کہ فول پروف سکیورٹی...
     شاہد سپرا :وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ہی گھر میں نصب دو سنگل فیز میٹرز کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) نے اب سنگل فیز میٹرز کی ایم ڈی آئی (Maximum Demand Indicator) ریکارڈ کرنا شروع کر دی ہے.  ایم ڈی آئی ریڈنگ لینے سے میٹرز پر چلنے والے لوڈ کو ریکارڈ کیا جا سکے گا.ایم ڈی آئی لوڈ کا کمپنی کی جانب سے منظور شدہ لوڈ کے ساتھ موازنہ کیا جائیگا.منظور شدہ لوڈ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کوایکسٹنشن آف لوڈ کے نوٹسز ارسال ہونگے.نوٹسز کا جواب نہ ملنے پر بجلی کے بلوں میں اضافی سکیورٹی ڈیبٹ کر دی جائے گی. ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا...
    فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں واقع فائبر شیٹ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گودام میں فائبر شیٹ تیار کرنے والی دکان کے اندر ویلڈنگ کا کام جاری تھا، جس کے دوران چنگاریوں سے آگ بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہو گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا، جہاں دو افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی، جب کہ ایک زخمی زیر...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے کی وجہ بتادی۔جیو نیوز سے گفتگو میں محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ اضافے کے بعد ساڑھے 21 لاکھ روپے کرنے کے سوال پر جواب دیا۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کی تنخواہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ کرنے کی وجہ 9 سال سے اضافہ نہ ہونا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ آخری بار کابینہ اور اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافہ 2016ء میں ہوا تھا، ہر سال 6 فیصد اوسط کی شرح سے مہنگائی ہوئی ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ اگر تنخواہ میں ہر سال اضافہ ہوتا رہتا تو یکدم زیادہ اضافے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں، ان کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ دیکھیں کہ وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں۔ حکومت جو کچھ دے رہی ہے قرضے لے کر دے رہی ہے، وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت پوسٹ بجٹ پریس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس کی دنیا میں ایک اور سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائیٹن کی فضا میں ایسی غیر معمولی حرکات و سکنات دریافت ہوئی ہیں، جنہوں نے ماہرین فلکیات اور فزکس دانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف بریسٹول کے سائنسدانوں نے nناسا کے مشہور کیسینی مشن سے حاصل کردہ ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ کرنے کے بعد یہ چونکا دینے والی تفصیلات پیش کی ہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائیٹن کی گھنی فضا اپنی سطح کے ساتھ مطابقت سے نہیں گھومتی، جیسا کہ زمین یا دیگر چاندوں کے ساتھ ہوتا ہے، بلکہ گیرو سکوپ کی مانند ہلتی، جھولتی اور متزلزل ہوتی ہے۔ اس غیرمعمولی حرکت کو ماہرین...
    آب رسانی کے محکمہ کا کہنا ہے کہ یوم ترویہ کے موقع پر مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر سسٹم کے ذریعے نکالے جانے والے پانی کی مقدار 980,633 کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔ یہ کوشش اس جامع آپریشنل پلان کا حصہ تھی جو حج کے موسم میں پانی کی انتہائی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ماہ  ذی الحجہ کے آغاز سے یوم ترویہ تک مجموعی طور پر 6,899,177 کیوبک میٹر پانی نکالا گیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچ گئے حجاج کو محض وافر پانی ہی فراہم نہیں کیا گیا بلکہ اتھارٹی نے پانی کے معیار اور حفاظت کو  بھی یقینی بنایا۔ اس کے لیے...
    امریکی سکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنِک نے بھارت کے ساتھ جلد تجارتی معاہدہ طے ہو جانے کی امید ظاہر کی تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محصول کی دھمکیوں سے بچا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آپ کو مستقبل قریب میں امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک معاہدے کی توقع کرنی چاہئے، انہوں نے بہت زیادہ امید کا اظہار کرتے ہوئے یو ایس انڈیا سٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کو بتایا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔ٹیرف کے ایک مضبوط حامی لٹنِک نے بھارت سے ٹیرف مذاکرات پر کہا، میرے خیال میں انہیں ایک معقول اور مناسب سطح پر لانے پر مذاکرات بالکل ہونے چاہئیں تاکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تجارتی شراکت دار بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی...
    چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کا کراچی میں آنے والے زلزلوں کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک آنے والے زلزلوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں،اب تک اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔امیرحیدر کا کہنا تھا کہ کراچی کی فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب بھی ہے اور کیر تھر کے قریب بھی مین باونڈری لائن ہے، اس فالٹ لائن پرآج تک بڑا زلزلہ نہیں آیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، ایک سے دودن تک شہرمیں...
    الیکشن کمیشن نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی پنجاب سے خالی نشست پر 29 مئی(کل ) کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے کیس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔ یاد رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر (ن )لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔
    گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے تباہی مچ گئی ، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے گلشن رحیم کالونی میں گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور زخمی افرادکو اسپتال منتقل کردیا۔ یاد رہے ایک ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا تھا، جہاں ایک گھر میں بیٹری پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں میاں بیوی اور 2بچے شامل تھے تاہم زخمیوں...
    جی ایچ کیو حملہ کیس؛ پولیس اہل کاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات کے بعد سماعت ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس اہل کاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران پولیس ہیڈکانسٹیبل قدیر کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں مجسٹریٹ کا بھی بیان قلمبند کیا گیا اور سب انسپکٹر ریاض کا جزوی بیان بھی دورانِ سماعت ریکارڈ ہوا۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل میں جی...
    پاکستان نے ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو کم کرنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے، جی ایس ایم اے ، موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان نے ’موبائل انٹرنیٹ صنفی فرق‘ میں عالمی سطح پر سال بہ سال بڑی کمی حاصل کی، جو 2023 میں 38 فیصد سے کم ہو کر اب 2024 میں 25 فیصد تک رہ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ خواتین کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 پاکستان میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے لیے ایک پیشرفت کا سال تھا۔ یہ تبدیلی بنیادی طور پر دیہی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کو اپنانے میں اضافے کی وجہ...
    بڑھتے ہوئے وفاقی قرضے اور بڑھتا ہوا مالی خسارہ دور کرنے میں ناکامی کے باعث موڈیز نے امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ کو AAA سے گھٹا کر AA1 کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا اسٹیٹس مستحکم سے مثبت کردیا 2011 میں S&P اور 2023 میں Fitch کے اسی طرح کے اقدامات کے بعد موڈیز یہ فیصلہ 3 بڑی کریڈٹ ایجنسیوں کی طرف سے زوردار دھچکا ہے۔ موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ امریکی قرضہ 2035 تک جی ڈی پی کے 134 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جو 2024 میں 98 فیصد سے زیادہ ہے۔ ایجنسی نے 2017 کے ٹیکس کٹوتیوں کی ممکنہ توسیع پر بھی تنقید کی ہے، جس سے متعلق تخمینہ ہے کہ اگلی دہائی...