کراچی میں زلزلے کیوں آرہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کا کراچی میں آنے والے زلزلوں کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک آنے والے زلزلوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں،اب تک اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔امیرحیدر کا کہنا تھا کہ کراچی کی فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب بھی ہے اور کیر تھر کے قریب بھی مین باونڈری لائن ہے، اس فالٹ لائن پرآج تک بڑا زلزلہ نہیں آیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، ایک سے دودن تک شہرمیں زلزلے محسوس کیے جائیں گے اور زلزلے کی شدت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے، یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں، ان دونوں لائنز میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں 1945 کے بعد سے کوئی بڑا زلزلہ نہیں آیا تاہم بلوچستان کے قریب سمندر میں موجود ٹیکٹونک پلیٹس سے سونامی یا بڑا زلزلہ پیدا ہوسکتا ہے اور لانڈھی کے قریب متحرک فالٹ لائن سے توانائی کا اخراج شہر کے کسی بھی حصے میں زلزلے کا باعث بن سکتا ہے۔
خیال رہے کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران سات بار زلزلہ آچکا ہے ، گزشتہ رات سے اب تک 5 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، پیر کی صبح 10 بج کر 25 منٹ پر محسوس ہونے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کراچی میں فالٹ لائن کے مطابق زلزلے کے کے قریب
پڑھیں:
کراچی میں رات 12بج کر 53 منٹ پر پھر زلزلہ
کراچی میں رات 12بج کر 53 منٹ پر پھر زلزلہ آیا، جس کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔
لانڈھی میں کئی مکانات کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔
کراچی میں اتوار سے اب تک 11 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آئندہ دو روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔