Daily Ausaf:
2025-11-03@14:08:15 GMT
پولیس موبائل کے قریب دستی بم کا دھماکا ، بڑا نقصان ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق دستی بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 7افراد زخمی ہو گئے،پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیاجبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہکار شہید، دو زخمی
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔