مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔
انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں پرکنٹینرلگا دیےگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے اور شہریوں کو موبائل پر انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی بند کے لیے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا۔
وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس کی معطلی کیلئے خط لکھ دیا
وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تھری اور فور جی سروسز معطل رہیں گی، انٹرنیٹ کی تھری اور فور جی سروسز آج رات 12 بجے سے اگلے احکامات تک بند رہیں گی۔
خط کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کی بندش سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی گئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطلی کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔
وزیرداخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں جب کہ اسلام آباد کے کمشنر، آئی جی اور آر پی او راولپنڈی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خوارج ہلاک سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خوارج ہلاک ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے استعفی دے چکا، عمران خان بھی کہیں گے تو فیصلہ واپس نہیں لوں گا: علی امین گنڈاپور حماس کے رہنما اسامہ حمدان امن معاہدے کی تفصیلات سامنے لے آئے تحریک انصاف نے پنجاب کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دیدیا ترکیہ کا غزہ جنگ بندی کی نگران ٹاسک فورس میں شمولیت کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: موبائل انٹرنیٹ سروس
پڑھیں:
جڑانوالہ، این اے 96میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مختلف پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں
جڑانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مختلف پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موبائل سے ویڈیوبنانے کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنرنے عملے کو ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے کہاکہ پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکار کسی بھی ووٹر کو موبائل فون نہ لے جانے دیں،پولنگ سٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی راز داری کو یقینی بنائے۔
مزید :