سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر سواتی انتقال کر گئے‘ اسلام پورہ میں نماز جنازہ‘ سپردخاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
لاہور (این این آئی) وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان سواتی کے والد ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی انتقال کر گئے‘ جن کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ نہرو پارک، اسلام پورہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے پڑھائی۔ جس میں وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال، صوبائی وزراء میں خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان، کوآرڈینیٹر ٹو وزیر اعظم سید توصیف شاہ، معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ ذیشان ملک، طلحہ برکی، ممبران اسمبلی ماجد ظہور، عمران علی گورائیہ، چوہدری نواز لدھڑ، میاں عمران جاوید، غیاث الدین بابر، رانا اشرف، ملک ریاض، رانا راشد منہاس، سابقہ عوامی نمائندے میاں طارق، رائو شہاب الدین، کرنل (ر) مبشر جاوید، مرزا جاوید، وحید عالم خان سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں،عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے نذیر خان سواتی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نذیر خان سواتی جیسے سینئر کارکنان کسی بھی سیاسی پارٹی کے لئے اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی پارٹی اور اپنے ملک کے لئے بے لوث خدمت کا جذبہ قابل رشک تھا، اللہ تعالی سے ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خان سواتی
پڑھیں:
اورکزئی میں شہید ہونے والے میجر اور لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم ’فتنہ الخوارج‘ کے خلاف خفیہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 11 بہادر سپوتوں میں شامل لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، فوجی و سول حکام اور عوامی افراد نے شرکت کی۔
اورکزئی میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا
وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت
وزیراعظم کا شہداء کو خراجِ عقیدت،
قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور پُرعزم… pic.twitter.com/twFqL8ss7U
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) October 8, 2025
وزیراعظم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے اس ناسور کے خلاف مضبوط اور یک جان ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہدا کی عظیم قربانی قوم کے عزم کو ثابت کرتی ہے کہ وہ ہر صورت مادر وطن کا دفاع کرے گی۔
شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں افسران سمیت 11 جوان شہید ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر افسران شہید پاک فوج نماز جنازہ ادا وی نیوز