وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ کو کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند سے معذرت کیوں طلب کرنا پڑی؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند سے کیے گئے حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر معذرت کا اظہار کیا ہے
عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے:
’ہم اس افسوسناک اور بلاجواز تاخیر پر دلی معذرت خواہ ہیں۔ اس معاملے میں کچھ غلط فہمی پیدا ہوئی جس کے باعث تاخیر ہوئی، جس پر ہمیں انتہائی افسوس ہے اور ہم اس سے ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت کرتے ہیں۔‘
Dear Shahzeb, @RindhShahzaib
There seems to be some miscommunication.
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 26, 2025
انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی قوم کا فخر اور ہمارے اصل ہیرو ہیں، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا اور پوری قوم کو فخر کا احساس دلایا۔ ہم آپ کی خدمات کو دل سے سراہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ وزیراعظم نے اس غیر ضروری تاخیر کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر معاملہ حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، ان شاءاللہ جلد یہ مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی ہے کہ آئندہ اس قسم کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے کراٹے کمبیٹ کے 3 مرتبہ عالمی چیمپیئن شاہ زیب رند وزیراعظم سے نالاں کیوں؟
پوسٹ کے آخر میں عطا اللہ تارڑ نے ایک بار پھر اس تاخیر اور پریشانی پر معذرت کی اور کہا کہ وہ اپنے قومی ہیروز کو ان کا جائز مقام دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف سے وعدہ پورا نہ کیے جانے پر شکوہ کیا تھا۔
ویڈیو پیغام میں شاہ زیب نے تیسری مرتبہ کراٹے کمبیٹ مقابلوں میں عالمی چیمپئن بننے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی میں اپنے وطن کے اُن لوگوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔ میں ان تمام دعاؤں کا شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج میں اس مقام پر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کا والہانہ استقبال اور مجھے نظرانداز کیا گیا، عالمی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند کا شکوہ
تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بھارت سے جیت کر واپس آنے پر وزیراعظم نے انہیں وزیراعظم ہاؤس بلا کر انعامی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا، جو تاحال پورا نہیں ہو سکا۔
شاہ زیب کے مطابق، ان کے والد نے بارہا وزیراعظم آفس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی مثبت جواب نہ ملا۔
مزید پڑھیںـ: صدر مملکت سے عالمی کراٹے کومبیٹ چیمپیئن شپ کے فاتح شاہ زیب رند کی ملاقات، 10 کروڑ روپے کے چیک کا تحفہ
شاہ زیب رند نے کہا کہ وہ گزشتہ 6 ماہ سے امریکا میں اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہوں، لیکن حکومت کی جانب سے وعدہ کی گئی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا پیغام وزیراعظم تک پہنچے گا اور ان کی آواز سنی جائے گی۔ ’میں جو بھی کر رہا ہوں، اپنے ملک کے لیے کر رہا ہوں، ہمیشہ سے خواب تھا کہ اپنے وطن کا پرچم دنیا بھر میں بلند کروں۔‘
مزید پڑھیں: امریکا میں فتحیاب مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال
یاد رہے کہ شاہ زیب رند نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی مواقع پر کامیابی حاصل کی ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے، مگر حکومتی عدم توجہی کا شکوہ اُن جیسے کھلاڑیوں کے حوصلے کو متاثر کرتا ہے۔
شاہ زیب رند حال ہی میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں برازیل کے فائٹر لوئز روچا کو ہرا کر تیسری بار عالمی چیمپیئن بنے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہ زیب رند وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہ زیب رند وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ شاہ زیب رند وفاقی وزیر انہوں نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ
وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی منگل کی شب بیجینگ روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزرات صحت کے ماہرین بیجینگ میں منعقد ہونے والی دو روزہ گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کانفرنس میں دنیا بھر میں صحت کی صنعت کا نیامستقبل اور صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے حوالے یہ ماہرین خصوصی مقالے بھی پیش کریں گے۔
وفاقی وزیرسید مصطفی کمال اور ڈریپ سندھ کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی چائنا کے وزارت صحت کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اورپاکستان میں صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال، زچہ و بچہ کی صحت اور پاکستان میں چائنا کی ٹیکنالوجی اور صحت مند معاشرے کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
عالمی صحت کانفرںس میں پاکستان سمیت دنیا بھر ماحولیاتی تبدیلیوں کے صحت پر اثرات، اور عالمی صحت کی کوریج جیسے موضوعات پر بھی اہم تبادلہ خیال کریں گے جبکہ کانفرنس میں پھیپھڑوں کی صحت کے اقدامات، اور بائیوفارماسیوٹیکل ترقی پر بحث ہوگی۔
ساتھ ہی چین-جاپان صحت کی صنعت کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔ یہ ایونٹ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے عالمی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کا مقصد رکھتا ہے۔