پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے اختلافات، قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن مستعفی
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مختصر پیغام میں بتایا ہے کہ بورڈ کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ٹونی ہیمنگ کا استعفیٰ 9 اگست 2025 کو باضابطہ طور پر موصول ہوا۔
Tony Hemming resigns as chief curator
Lahore, 9 August 2025: Tony Hemming has resigned from his position as chief curator, Pakistan Cricket Board.
-ENDS-
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 9, 2025
ٹونی ہیمنگ نے بطور چیف کیوریٹر ملک بھر کے اسٹیڈیمز کی پچز اور گراؤنڈز کی تیاری اور دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کیا۔ پی سی بی نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹونی ہیمنگ کو پی سی بی میں جولائی 2024 میں 2 سال کے لیے کیوریٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے ایک سال بعد ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news استعفی پی سی بی ٹونی ہیمنگ چیف کیوریٹر کرکٹ گراؤنڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعفی پی سی بی ٹونی ہیمنگ چیف کیوریٹر کرکٹ گراؤنڈ ٹونی ہیمنگ پی سی بی
پڑھیں:
کوئٹہ اور خیبر میں فائرنگ اور دستی بم پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق
کوئٹہ اور خیبر میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔