پی سی بی کے ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔
ٹونی ہیمنگ دو سالہ معاہدے کا ایک سال پورا ہونے پر ہی بنگلادیش چلے گئے۔ وہ بنگلادیش کے ہیڈ کیوریٹر کی ذمہ داری دوبارہ سنبھالیں گے۔پی سی بی نے ٹونی ہیمنگ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی۔
ٹونی ہیمنگ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھی پچز تیار کی تھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں 3 عہدے خالی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قومی اسمبلی میں 3 عہدے خالی ہوگئے۔ عمر ایوب اپوزیشن لیڈر، زرتاج گل پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اسمبلی قوائد کے مطابق ممبران کی نااہلیت سے ایوان کو آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کیلئے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل دوبارہ شروع ہوگا جس کے بعد اسپیکر نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کو پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے دوبارہ نام دینا ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے محمد احمد چٹھہ اور احمد خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی،
علاوہ ازیں عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی فنانس کمیٹی سے بھی ڈی لسٹ کردیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے نااہل 7 ممبران سے قائمہ کمیٹی کی ممبر شپ بھی واپس لے لی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے 7 ارکین اسمبلی سے 15قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عمر ایوب کو سزا سنائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز سمیت 9 اراکین پارلیمان کو نااہل قرار دے دیا تھا۔