بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی: لارڈ میئر اور ضلع کونسل کے عہدے ختم
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
قیصر کھوکھر: بلدیاتی اداروں کو بیوروکریسی کے ماتحت کرتے ہوئے لارڈ میئر اور ضلع کونسل کے عہدے ختم کر دیے گئے ہیں.
بلدیاتی اداروں کےبجٹ اورایچ آرکےمعاملات بیوروکریسی کےماتحت ہونگے,بلدیاتی بجٹ محکمہ بلدیات اور اضلاع کے ڈی سی سے لیں گے,بلدیاتی اداروں کی تمام ٹرانسفرپوسٹنگ محکمہ بلدیات کرےگا,بلدیاتی ادارے جونیئر گریڈ اور کمزور رکھے گئے ہیں.
سینئرگریڈکےادارےبلدیہ عظمیٰ لاہوراورضلع کونسل ختم کردی گئی,بلدیاتی نمائندےڈی سی یاڈی پی اوکواپنےدفترنہیں بلا سکیں گے.
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔