سٹی42:  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کئی بار اعلیٰ ترین فورمز پر اہم ترین اجلاسوں میں بیٹھ کر تو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ریاست کی پالیسیوں کی حمایت کی آج اچانک  ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف لڑائی  کی مخالفت کیوں کرنے لگے اور عموماً خاموش رہنے والے وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج علی امین کو خود جواب دینا پرا، یہ سوالات آج شب پاکستان کے نیوز چینلز پر کئی اہم اینکرز کے شوز میں تجزیہ کاروں کی ڈیبیٹ کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔  

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

سینئیر اینکر اور جرنلسٹ عبدالمالک نے اپنے شو میں  کہا،  اچانک "آل پارٹیز کانفرنس" بلائی گئی اور راتوں رات یہ نیا نیریٹیو بنایا گیا۔ عبدالمالک نے سوال کیا، علی امین کون سا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ 

سینئیر موسٹ اینکر اور جرنلسٹ طلعت حسین کے شو مین اس موضوع پر  بحث میں سابق وفاقی وزیر نے علی امین گنڈاپور کی فتنہ الہندوستان کے خلاف لڑائی نہ لڑنے کی طویل ہسٹری بتائی۔ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں، ہم طالبان سے بات چیت کرین گے۔ پی ٹی آئی آج بھی آپریشن کی مخالفت کر رہی ہے۔  خرم دستگیر نے کہا خیبر پختونخوا میں کوئی  گروپ نہیں،  وہاں پاکستان کے مخالف دہشتگرد ہم سے لڑ رہے ہیں۔

 نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد 

خرم دستگیر نے کہا،  آپریشن نہیں کرنا چاہتے تو خیبر پختونخوا کے  14ضلعوں میں ریاست کی رِٹ کیسے بحال ہو گی۔ خرم دستگیر نے بتایا کہ خیہبر پختونخوا میں علی امین گنڈاپور کی حکومت میں 12  سے 14 ضلعوں میں حکومت کی کوئی رِٹ باقی نہیں رہی۔

ایک شو میں تجزیہ نگار منیب فاروق نے کہا،  محسن نقوی نے اب ٹویٹر پر آ کر جو ٹویٹ کی ہیں،  "That  tells  alot"

سینئیر جرنلسٹ اور اینالسٹ نصرت جاوید نے ایک ٹاک شو میں کہا، محسن نقوی جیسے کول آپریٹر آج بولنے پر مجبور ہوئے۔  نصرت جاوید نے کہا، مھسن نقوی کے آج کے ٹویٹ کوآرڈینیٹڈ رسپانس کا حصہ ہیں۔

علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علی امین نے کہا

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا