سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی پنجاب سے خالی نشست پر 29 مئی(کل ) کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے کیس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔
یاد رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر (ن )لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا میں کل ہونے والے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
اے این پی کے ترجمان انجینیئر احسان اللّٰہ نے پشاور سے جاری بیان میں کہاکہ پارٹی کے اراکینِ اسمبلی کل ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔
ان کے مطابق اے این پی نہ کسی سیاسی جماعت کو ووٹ دے گی اور نہ ہی ہارس ٹریڈنگ جیسے عمل کا حصہ بنے گی۔
انجینیئر احسان اللّٰہ نے مؤقف اختیار کیاکہ جس جماعت کی اسمبلی میں واضح اکثریت ہے، سینیٹر بھی اسی جماعت کا ہونا چاہیے، لہٰذا دیگر جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے امیدوار واپس لے لیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہارس ٹریڈنگ مسلم لیگ (ن) کی پرانی روایت ہے جو جمہوری سیاست کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست جو تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، پر انتخابات کل منعقد ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ووٹنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوگی، جہاں ایک نشست کے لیے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔ اور تحریک انصاف نے اس نشست کے لیے خرم ذیشان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اے این پی سینیٹ الیکشن شبلی فراز عوامی نیشنل پارٹی وی نیوز