حجرہ شاہ مقیم ،یوسی ناظم کے قاتل کو تین بار عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور طارق سلیم چوہان نے سیاسی مخالفت اور سابقہ دشمنی پر قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم عباس کو تین مرتبہ عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، بصورتِ دیگر چھ ماہ اضافی قید بھگتنا ہوگی۔
(جاری ہے)
مجرم وسیم عباس نے 2015میںبلدیاتی الیکشن مہم کے دوران کلاشن کو ف سے فائرنگ کر کے اپنے سیاسی حریف چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و سابق ناظم یونین کونسل ملک محمد اسلم چنا اور انکے ساتھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھاجو اس الیکشن میں چیئر مین کے امیدوار تھے ۔
پولیس کی موثر تفتیش اور قانونی ٹیم کی محنت کے باعث عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ڈی پی اوراشد ہدایت نے کیس کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بے گناہ انسان کا ناحق خون بہانے والا کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
فوٹو سوشل میڈیاامریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیٹلی بیکر نے قصور میں ریلیف کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں اور ریسکیو ورکرز سے ملاقات کی۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نیٹلی بیکر کی لاہور میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید سے بھی ملاقات ہوئی، امریکی ناظم الامور نے ہنگامی صورتحال پر امریکی امداد کو اجاگر کیا۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ قصور کی ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی سے انسانی زندگیوں کو محفوظ کیا گیا۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے امدادی کارکنوں کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا، امریکی ناظم الامو نے قصور میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا ماڈل شاندار قرار دیا۔
امریکی ناظم الامور نے لاہور میں اپٹما کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔ امریکی وفد نے نوجوان پروفیشنلز سے مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال کیا۔