پی سی بی کے ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ٹونی ہیمنگ دو سالہ معاہدے کا ایک سال پورا ہونے پر ہی بنگلادیش چلے گئے۔ وہ بنگلادیش کے ہیڈ کیوریٹر کی ذمہ داری دوبارہ سنبھالیں گے۔
پی سی بی نے ٹونی ہیمنگ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی۔
ٹونی ہیمنگ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھی پچز تیار کی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹونی ہیمنگ
پڑھیں:
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے اپنے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 0-2 سے شکست دی۔
پاکستان نے بنگلادیش کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا۔ پہلے راؤنڈ میں 9-30 اور دوسرے راؤنڈ میں 13-32 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان پہلے ہی بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج سہ پہر سوا چار بجے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔