data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد کے ترجمان نے ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد کی جانب سے لیاقت کالونی گراؤنڈ میں میلہ لگانے اور میلہ کی آڑ میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کو تباہ کرنے،غیر اخلاقی سرگرمیوں و جوا کے منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد د و دیگر متعلقہ اتھارٹی فوری نوٹس لیں اور علاقے کی عوام کے تحفظات کے مطابق فوری طور پر اسے روکا جائے کیونکہ ایک طرف جب سے ایم کیو ایم کے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث خیرات پر یہ ٹاؤن چیئرمن منتخب ہوئے ہیں اس وقت سے ٹاؤن میں کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ٹاؤن چیئرمین نے اپنی چیئرمینی اور کرپشن کرنے کے لیے پارٹی بدلنے کے بھی ریکارڈ قائم کیے ہیں پیپلز پارٹی کے میئر حیدرآباد نے حیدرآباد کو لاوارث سمجھ کر کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا اب جبکہ لیاقت کالونی گراؤنڈ علاقے کے نوجوانوں و عوام کے مطالبے پر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کے فنڈز سے گراؤنڈ میں ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں یہ علاقے میں کھیل کا واحد ذریعہ ہے ٹاؤن چیئرمین کروڑوں روپے کے فنڈز کے غبن میں ملوث ہیں اور علاقے میں انہوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا عوام کا مطالبہ تھا کہ لیاقت کالونی گراؤنڈ کو تعمیر کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم ن چیئرمین گراو نڈ

پڑھیں:

ایتھوپیا: مذہبی میلے کے دوران عارضی چرچ منہدم ہونے سے 22ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا میں مذہبی میلے کے دوران عارضی چرچ منہدم ہونے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 70 کلومیٹر مشرق میں واقع قصبے اریٹی میں پیش آیا،جس میں 55افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریب کے مقام پر بنائے گئے عارضی چرچ گرنے کے بعد جائے وقع پر بانس اور لکڑیاں بکھری نظر آئیں۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین