فیصل آباد: گودام میں آتشزدگی ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں واقع فائبر شیٹ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گودام میں فائبر شیٹ تیار کرنے والی دکان کے اندر ویلڈنگ کا کام جاری تھا، جس کے دوران چنگاریوں سے آگ بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہو گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا، جہاں دو افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی، جب کہ ایک زخمی زیر علاج ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چکوال: بس کھائی میں جاگری، 4 مسافر جاں بحق، 22 زخمی
—فائل فوٹوچکوال میں موٹروے پر ڈھوک سیال کے قریب بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 22 افراد کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔