صاحبہ کا لہنگا خاندان کی کتنی خواتین نے اپنی شادیوں پر پہنا؟ ریمبو نے راز سے پردہ اٹھادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان المعروف ریمبو نے شادی پر خریدے جانے والے مہنگے جوڑے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔شادی کیلئے دلہن کے جوڑے کی قیمت اب لاکھوں میں پہنچ گئی ہے جس کے باعث کافی لوگوں کیلئے خوبصورت جوڑا لینا ان کی استطاعت سے باہر ہوگیا ہے۔سینئر اداکار افضل خان نے بھی دلہن کے مہنگے جوڑے کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ اب لاکھوں روپے میں شادی کا جوڑا آتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ انہوں اپنی اہلیہ اداکارہ صاحبہ کیلئے اس وقت 75 ہزار روپے کا جوڑا خریدا تھا، اور میری بیوی کا جوڑا خاندان کی 3 دیگر خواتین نے اپنی شادی پر پہنا تھا اور وہ اسی جوڑے میں دلہن بنی تھیں۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ تینوں خواتین اپنی اپنی زندگی میں بہت خوش اور کامیاب زندگی گزار رہی ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ شادی کا جوڑا صرف ایک بار پہنا جاتا ہے اور اس کے بعد وہ رکھا رہتا ہے اور رکھے رکھے ہی خراب ہو جاتا ہے، اس سے بہتر ہے کسی کو پہننے کیلئے دے دیا جائے۔
سڑک پر دودھ اور کتابیں بیچنے والا بھارتی یومیہ 1 ارب کمانے لگا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیئے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کردی۔
کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ شہزاد خواجہ کی عدالت کے روبرو معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت پیش کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شہزاد خواجہ کی عدالت میں پولیس نے مقدمے کا چالان جمع کرادیا۔ عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔ عدالت نے فرد جرم کے لیئے 30 اپریل مقرر کردی۔
یاد رہے کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم پر 500 گرام سے زائد ویڈ گانجا پرآمد ہونے کا الزام ہے۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی درخواست کا تنازعہ طے کرتے ہوئے معاملہ آئینی بینچ کو بھیج دیا۔
ہائیکورٹ میں لارجرز بینچ کے روبرو منشیات کیس کے ملزم ساحر حسن کی درخواست سننے کے تنازعے کی سماعت ہوئی۔ لارجر بینچ نے درخواست کی سماعت کا تنازعہ طے کردیا۔
لارجر بینچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم ساحر کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ ملزم ساحر کی درخواست 24 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ ملزم کی درخواست آئین کے آرٹیکل 199 سب سیکشن ون سی میں آتی ہے۔ بنیادی حقوق کے معاملات آئینی بینچ میں سنے جاسکتے ہیں۔