قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت اور اس کے اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرا سکتے، ان سے مذاکرات کیا کریں؟

اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ مسلط کی گئی حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا بلاول کا دوغلا پن متنازع پیکا ایکٹ میں سامنے آگیا، پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا اور ڈیجیٹل نیشن بل پر بے شرمی کے ساتھ ووٹ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ نہیں کرسکتی لیکن پی ٹی آئی پر چڑھ دوڑتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے. رانا ثنااللہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )وزیر اعظم کے مشیرسیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے،پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہوسکتے تھے، عمران خان دھمکیاں دیں گے تو مشکلات بڑھیں گی، پی ٹی آئی اگر غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8فروری ہوجائے گا. ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی تو پی ٹی آئی یہ بھی مﺅقف ہے کہ ہم اس کے بغیر آنکھ بھی نہیں ہلا سکتے، وزیراعظم نے اگر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور ان کے پاس گئے ہیں تو پارٹی لیڈرنوازشریف اور پارٹی کی اجازت سے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں سیاستدانوں سے بات کریں، سیاسی جماعتوں سے بات کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں منع کرنا ہوتا تو پھر ہم اس پر بھی سوچتے. انہوں نے کہا وزیراعظم تیسری بار اپوزیشن بنچوں پر گئے اور میثاق معیشت کی بات‘ لیکن پی ٹی آئی نے منفی تاثر دیا کہ آپ سیاسی داﺅ کھیل رہے ہیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہوسکتے تھے۔

(جاری ہے)

اگر پی ٹی آئی غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8فروری ہوجائے گا.                                                                                                                                                 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے لاکھ سیاسی اختلافات لیکن اس کی پارٹی سے بہت زیادتی کی گئی
  • تحریک انصاف خیبرپختونخوا ہ حکومت بچانے کیلئے متحرک(جے یوآئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمان کا عمران خان کو پیغام)
  • جاوید اختر متنازعہ مذہبی بیان دینے پر ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں
  • اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران ممدانی پر تنقید
  • ریاست اور ادارے خیبر پختونخوا حکومت گراکر دکھائیں: علی امین گنڈاپور کا چیلنج
  • پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا عمران خان کو مؤقف میں نرمی کا مشورہ، سیاسی مذاکرات پر زور
  • پی ٹی آئی اسیر رہنماؤں کی عمران خان کو حکومت سے مذاکرات کی تجویز
  • پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا پارٹی قیادت کو کھلا خط، حکومت سے مذاکرات کا مشورہ
  • حکومت سے مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو تجویز دے دی
  • عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے. رانا ثنااللہ