Jang News: 
              
				
 				
				2025-11-04@04:57:33 GMT
			  
			  
			  بہاولنگر: خواجہ سرا گھر میں فائرنگ سے قتل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
								— فائل فوٹو
 
بہاول نگر میں خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان خواجہ سرا کو ساتھ لے کر جانا چاہتے تھے تاہم ملزمان نے انکار پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پشاور:دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔