خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خودمختار اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خودمختار اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اینٹی کرپشن اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن فورس کا قانون منظور کیا جائے گا ،اینٹی کرپشن فورس میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ماہرین بھرتی کئے جائیں گے۔
صوبہ میں اینٹی کرپشن کے 6ریجنل اور 2سب ریجنل دفاتر قائم ہوں گے ، کرپشن میں ملوث عناصر کیخلاف سزائوں کی شرح 80فیصد تک لے جانے اور ڈائریکٹ ریکوری 10کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کرنے کا ہدف مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق اینٹی کرپشن کے نظام کو مضبوط اور موثر بنایا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن کے ادارے کو نئے خطوط پر استوار کرنے سے بدعنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن کے خاتمے
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کے پی حکومت کی اے پی سی میں شریک ہوں گے—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی نے کل خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیرِ وسطی عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی امن وامان سے متعلق اے پی سی میں شرکت کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبہ بد ترین بدامنی کا شکار ہے، جماعتِ اسلامی امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی کابینہ کے اجلاس میں پائیدار امن کے لیے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عبدالواسع نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں تو امن کے لیے کیوں متحد نہیں ہوتیں؟
جماعتِ اسلامی کے ترجمان نورالواحد جدون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اے پی سی میں شریک ہوں گے۔