راولپنڈی؛ 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
راولپنڈی:
پولیس نے تھانہ جاتلی کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کرنے کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
راولپندی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گلفراز عرف گلو مقتولہ کا بہنوئی، محمد امین پڑوسی، گلزار بیگم مقتولہ کی پھوپھی (بہنوئی کی والدہ) اور انیلہ بی بی (بہنوئی کی بہن) شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان گلفراز اور محمد امین مقتولہ سے زیادتی کرتے رہے اور مقتولہ کے حاملہ ہونے پر چاروں گرفتار ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے مقتولہ کو زہر دے کر قتل کیا اور تدفین کروا دی۔
بیان میں کہا گیا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری تحقیقات اور قانونی کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد ایس پی صدر کی نگرانی میں تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا اور قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم بھی کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بہنوئی کی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی سالی قتل کر دی گئی
پولیس نے مزید بتایا کہ حالات و واقعات، ابتدائی تحقیقات، پوسٹ مارٹم اور فرانزک شواہد کی روشنی میں مقتولہ سے زیادتی اور زہر خورانی کے ٹھوس شواہد سامنے آئے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، ابتدائی تحقیقات میں قتل کا محرک زیادتی کو چھپانے کی کوشش ہے تاہم مقدمے کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ راولپنڈی پولیس مظلوم کی وارث ہے، افسوس ناک واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیشا پٹانی کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر اور اداکارہ کے اہل خانہ کیلئے حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری تھی۔
رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں دونوں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں ملزمان کا بدنام زمانہ گروہ بشنوئی گینگ سے بتایا جارہا ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کی کے واقعے کی ذمہ داری بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ نے قبول کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ دیشا کی بہن خوشبو ہمارے ’روحانی رہنماؤں‘ کے بارے میں مبینہ توہین آمیز الفاظ کہے اگر انہوں نے دوبارہ ایسا کیا تو کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔