ملک سے “پنکی، گوگی اور کپتان” کی نحوست کا سایہ ختم ہو چکا، عطاتارڑ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کاکہنا ہےکہ ملک سے “پنکی، گوگی اور کپتان” کی نحوست کا سایہ ختم ہو چکا،”عمران خان توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچتا تھا، اسی لیے آج جیل میں بیٹھا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پورا ٹولہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اب کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملنے والا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کا پورا ٹولہ کرپشن میں رنگا ہوا ہے، صرف ایک شخص کی رہائی کے لیے یہ لوگ ملک دشمنی پر اترےہوئے ہیں، ساری چیزیں عیاں ہونے کے بعد اب کسی کوبھی کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، شرح سود میں کمی ہو رہی ہے اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا: عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اعجاز ملاح کو گرفتار کیا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت کی، جب اعجاز ملاح یہ وردیاں خرید رہا تھا تو پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، بھارت نے اعجاز ملاح کو گرفتار کر کے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔
افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بند ہوں گی، جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں: وزیر اطلاعات و نشریات
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی معرکہ حق میں فتح اور سفارتی کامیابیوں سے پریشان ہے، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹی مہمات شروع کیں۔
دوسری جانب اعجاز ملاح نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے مجھے سمندر سے گرفتار کیا، بھارتی ایجنسیوں نے کہا کہ اگر ہمارے لیے کام نہ کیا تو جیل میں رہو گے۔