لاہو ر(نمائندہ جسارت)گورنر خیبر پختو انخوا فیصل کریم کنڈی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون رابطہ کیااور انہیں امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔لیاقت بلوچ نے گورنر خیبر پختو انخواہ فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا وفد صوبہ کے پی کے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے

ANKARA:

وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ترک دارالحکومت انقرہ کے  ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع یشار گیو لر، ڈپٹی گورنر انقرہ ظفر اورحان، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور انقرہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں نے استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیے میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • سپیکر سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے ملاقات
  • آپ ہمارے ورکرز کے گھروں پر چھاپے ماریں، اتحاد ایسے نہیں چلتے: فیصل کنڈی 
  • اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
  • تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی
  • وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے، لیاقت بلوچ