Jasarat News:
2025-09-22@16:37:00 GMT

پنشن اور ملازمین کے لیے پرانے طریقے کی بحالی کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کا اجلاس صدر علی بخش جمالی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں چیف آرگنائزر شمس خلجی، حاجی سیف اللہ ترین، محمد زمان، نعمت اللہ خان، عزیز احمد سارنگزئی، بابو اشرف، نظام الدین سارنگزئی، اقبال بادینی، اللہ بخش کرد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے تمام ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے گرینڈ الائنس بلوچستان کا حصہ بن کر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی ہر تحریک میں فیڈریشن صفِ اول کا کردار ادا کرے گی۔ملازمین تنظیموں پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قانون سازی کر کے پابندی ہٹائی جائے۔ فیڈریشن کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے پنشن اور ملازمین کے لیے نئی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پرانے طریقے کو بحال کیا جائے اور پنشن کے نظام میں مزید آسانیاں فراہم کی جائیں۔ انہوں
نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پنشن سے کٹوتیوں کے بجائے حکومتی کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اداروں کی نجکاری کے بجائے اصلاحات کی جائیں تاکہ عوامی اداروں کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔ علاوہ ازیں، رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں حالیہ پارلیمنٹ ممبران کے مراعات کے اضافے کے برابر اضافہ کیا جائے۔ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک بھر کے مزدوروں کو ان کا جائز حق مل سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا جائے کے لیے

پڑھیں:

اقوام متحدہ اجلاس: وزیرِاعظم مسلم رہنماؤں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

پاکستان کے وزیرِاعظم شہبازشریف کل سے نیویارک میں شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے80ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف دیگر مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امن اور سکیورٹی کے حوالے سے بات ہو گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیرِ اعظم عالمی برادری پر کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لیے زور ڈالیں گے، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلامو فوبیا اور پائیدار ترقی سمیت علاقائی صورتحال اور دیگر بین الاقوامی امور پرپاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔حکام کے مطابق وہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے، اقوام متحدہ کے منشور پر عملدرآمد، جنگوں سے بچاؤ، قیام امن اور عالمی ترقی کے لیے بطور سلامتی کونسل کے رکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔اس دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار و دیگر وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِاعظم یو این جی اے کے موقع پر سلامتی کونسل کے اہم اجلاس، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) کے اعلیٰ سطح اجلاس اور کلائمیٹ ایکشن کے خصوصی اجلاس سمیت کئی دیگر سرگرمیوں میں بھی شریک ہوں گے۔اس دوران ان کی متعدد عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم اس موقع پر اس عزم کو بھی اجاگر کریں گے کہ پاکستان بطور سلامتی کونسل کے رکن تمام ممالک کے ساتھ مل کر یو این چارٹر پر عملدرآمد، تنازعات کی روک تھام، امن کے فروغ اور عالمی خوشحالی کے لیے کام کرتا رہے گا۔دفترِ خارجہ نے زور دیا کہ وزیرِاعظم کی یہ شمولیت پاکستان کے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے ساتھ مضبوط عزم کی عکاسی کرے گی اور امن و ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات کو بھی اجاگر کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عرب اور مسلم رہنماؤں کی ٹرمپ سے مشترکہ ملاقات
  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • ستھرا پنجاب پروگرام؛ منصوبے کو موثر طریقے سے چلانے کیلیے اکتوبر تک کی مہلت
  • NLFپاکستان کا گیپکو ملازمین کی شہادت پر اظہار افسوس
  • اقوام متحدہ اجلاس: وزیرِاعظم مسلم رہنماؤں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
  • ٹاؤن ملازمین کی پنشن کا مسئلہ حل نہ ہوسکا‘ سماعت ملتوی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں، بیرسٹر گوہر
  • لاپتا یا دہشتگرد گروہ میں شامل رشتے دار کی اطلاع نہ دینے پر کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ
  • خضدار: سینئر سیاسی رہنماؤں کے گھر پر دستی بم حملہ، 7 محافظ زخمی
  • فرانس : بجٹ کٹوتیوں کیخلاف ملک گیر احتجاج‘100 سے زائد زخمی