اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پاکستان تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا،الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

گزشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11فروری کو کرنے کا حکم دیا تھا۔  پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے موقع دیاتھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنز کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی تھی۔ اس دوران بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے اکاونٹ کا آڈٹ ہونا چاہیےتھا۔ کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس فریز کئے جائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ بیرسٹر صاحب! یہ کیس 30 اپریل 2024 سے چل رہا تھا۔

تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کرایا گیاتھا۔ آپ نے 5 درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کرانا تھا۔بیرسٹر گوہر نے کہا تھاکہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دے چکے تھے جبکہ درخواست گزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کرا دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ طلب کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے مہلت دیتے ہوئے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی تھی۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت دیدی تھی۔انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور دارخوستگزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دیدیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جواب جمع کروانے کیلئے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا کیس کی سماعت بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی تحریک انصاف کمیشن کے

پڑھیں:

شریف خاندان کا بھارت میں کاروبار ہے، یہ کبھی بھی بھارت کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2025ء) عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا بھارت میں کاروبار ہے، یہ کبھی بھی بھارت کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے بھارت کے خلاف سخت کارروائی صرف ایک شخص کر سکتا ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے پاکستان تحریک انصاف کے 29واں یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد خیبر پختونخوا ہاوس میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے۔

ہم اس جدوجہد کو ملک میں حقیقی معنوں میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی تک جاری رکھیں گے۔ اس وقت ملک میں عدل کا فقدان ہے نظام عدل مفلوج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف 29 سال قبل عمران خان نے انصاف کی تحریک شروع کی۔ آج عمران خان کو ناحق پابند سلاسل کیا گیا اور اس کے خاندان کو نہیں ملنے دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انصاف کے حصول کے لیے دربدر ہیں ہماری بات تک نہیں سنی جارہی۔

ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ آج ہمارے وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک یادداشت جمع کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے اور یہ طبل جنگ ہے۔ ہم پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مقابلہ کریں گے۔ اس وقت قوم کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ قوم کو اکٹھا کرنے کی سقط موجودہ وزیراعظم اور آصف زرداری میں نہیں اگر پوری قوم کو متحد کر سکتا ہے تو وزیراعظم عمران خان ہیں۔

عمران خان ملک کو موجودہ صورتحال سے نکال سکتے ہیں مگر ان کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ بالاکوٹ پر ہندوستان نے جب حملہ کیا تھا تو عمران خان نے کہا تھا کہ ہم سوچیں گے بعد میں اور وار پہلے کریں گے اور انہوں نے پاک فضائیہ کو حکم دیا اور دشمن کے دو جہاز گرائے۔ ہمیں عمران خان کی طرح کی دلیر قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور ہم ملک میں عدلیہ کی آزادی اور آزاد میڈیا کے لیے تحریک چلائیں گے۔ ملک میں جمہوریت قید ہے عدالتوں کا حکم ماننے کے لیے کوئی تیار نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شریف خاندان کا بھارت میں کاروبار ہے، یہ کبھی بھی بھارت کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے
  • ہماری اصل طاقت عوام کی وہ بیداری ہے جو کسی سیاسی مصلحت کی مرہونِ منت نہیں
  • پورا پاکستان اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے: سلمان اکرم راجہ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر