سہ ملکی کرکٹ سیریز؛ لاہور میں آرمی اور رینجرز تعینات کرنیکی منظوری دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور:
سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کے لیے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی ایک، ایک کمپنی تعینات ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔
سہ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شرکت کریں گی، 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں؛ روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی
نیوزی لینڈ کی ٹیم پیر اور منگل کی شب پاکستان پہنچ جائے گی، میزبان اور کیویز قذافی اسٹیڈیم میں 6 فروری کو فلڈ لائٹس میں پریکٹس کریں گی۔ سہ فریقی ایونٹ کی تیسری ٹیم جنوبی افریقا 7 فروری کو پاکستان پہنچے گی۔
ٹرائنگولر سیریز اور آئی سی سی چیمپییئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر سے ایل سی سی گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ دونوں ایونٹس کے لیے محمد رضوان کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی؛ قومی اسکواڈ پر ایک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر کو تحفظات
سہ ملکی کرکٹ سیریز کا آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19فروری سے شروع ہو کر 9مارچ تک جاری رہے گی۔ میگا ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے
پڑھیں:
بھارتی فوجی سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل، رینجرز نے حراست میں لے لیا
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان رینجرز نے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا جو پنجاب کے سرحدی علاقے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا تھا، جب بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحد کے قریب کسانوں کے ہمراہ موجود تھا۔
پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی اہلکار کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو مطلع کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کیلئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔
25مزیدپڑھیں: ہزار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ