کیا آپ جانتے ہیں ایمریٹس ایئرلائن میں کراچی کا ’’K‘‘ کیوں استعمال ہوتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
امارات ایئرلائن نے 1985 کو اپنی پہلی پرواز کے بعد سے ترقی کی وہ منازل طے کی ہے جو کسی اور فضائی کمپنی کے حصے میں نہیں آسکی اور اس کامیابی کا تعلق کراچی اور پی آئی اے سے بھی بنتا ہے۔
اس داستان کا عروج متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے 25 اکتوبر سنہ 1985 کو ایک پرواز کے کراچی کے لیے سفر سے ہوتا ہے۔
اس پرواز کے لیے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا ایک ایئربس اے تھری ہنڈرڈ طیارہ اور عملہ استعمال کیا گیا تھا۔
یہ تاریخی پرواز متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائن کی پہلی پرواز تھی وہ بعد میں دنیا کی بہترین فضائی کمپنی بن کر ابھری۔
ایمریٹس کی اس پرواز کی منزل کراچی تھی اور اسی مناسبت سے ایئرلائن نے اپنی پروازوں کا کال سائن منتخب کیا جو ایمرٹس کے پہلے حرف ’E‘ اور کراچی کے ’K‘ کو ملا کر بنایا گیا۔
آج بھی ایمریٹس کا کال سائن EK ہی مستعمل ہے جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ دنیا کی بہترین فضائی کمپنی ایمریٹس ایئرلائن کراچی اور پی آئی اے کو بھولی نہیں ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کا انفرااسٹرکچر دیکھ کرہمیشہ انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔