Express News:
2025-11-09@14:58:25 GMT

آئیکونک برطانوی گلوکارہ میریان فیتھفل چل بسیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

برطانوی پاپ کلچر کی نمایاں شخصیت میریان ایولین گیبریل فیتھ فل، جنہوں نے 1960 اور 70 کی دہائی میں اپنے گانے "As Tears Go By" اور دیگر ہٹ ٹریکس سے شہرت پائی، 78 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں۔ 

ان کی وفات پر ان کے ترجمان نے کہا، "گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم میریان فیتھ فل کی وفات کا اعلان کرتے ہیں۔"

میریان فیتھ فل 29 دسمبر 1946 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد برطانوی خفیہ سروس کے افسر تھے جبکہ ان کی والدہ آسٹریائی اشرافیہ سے منسلک تھیں۔

1964 میں انہوں نے "As Tears Go By" سے شہرت پائی، جسے Mick Jagger اور Keith Richards نے لکھا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے "Come And Stay with Me", "This Little Bird" اور "Summer Nights" جیسے کئی کامیاب گانے گائے۔

میریان فیتھ فل نے فلموں اور تھیٹر میں بھی کام کیا، اور اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود 21 سولو البمز جاری کیے، جن میں 1979 کا "Broken English" بہت مقبول ہوا اور اسے Grammy نامزدگی بھی ملی۔ ان کی آخری البم "She Walks in Beauty" 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔

میریان فیتھ فل کی زندگی میں مشکلات بھی کم نہ تھیں۔ ان کا ہیروئن کے عادی ہونے اور اینوریکسی کے مسائل نے ان کی ذاتی زندگی کو کافی متاثر کیا، اور 1970 کی دہائی میں لندن کے Soho علاقے میں دو سال گزارے۔ مارچ 2022 میں انہیں لندن میں ایک ریٹائرمنٹ ہوم "ڈین ویل ہال" منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اداکار اور پیشہ ور فنکار رہتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

’میں ہوں نا‘ کیلئے پہلی چوائس امریتا راؤ نہیں تھیں، فرح خان نے بتادیا

بالی ووڈ کی مشہور فلم ساز اور ہدایتکارہ فرح خان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں ہوں نا‘ کے لیے عائشہ تاکیا کو پہلے فائنل کر لیا گیا تھا، مگر انہوں نے شوٹنگ سے صرف دو ہفتے قبل یہ فلم چھوڑ دی اور امتیاز علی کی فلم سائن کر لی۔

فرح خان، جو ان دنوں اپنے وی لاگ کے ذریعے پرانی یادیں تازہ کر رہی ہیں، جب اداکارہ امریتا راؤ کے گھر پہنچیں تو انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے میں صرف دو ہفتے رہ گئے تھے، مگر مرکزی کردار کے لیے کوئی ہیروئن موجود نہیں تھی۔

فرح نے ہنستے ہوئے کہا کہ دو ہفتے پہلے تک شوٹنگ کنفرم تھی، لیکن ہیروئن نہیں تھی۔ ہم نے دارجلنگ کا سینٹ پال اسکول بک کر لیا تھا، سب لوگ پہنچ گئے تھے۔ پہلے عائشہ تاکیا کو فائنل کیا تھا، مگر وہ امتیاز علی کی فلم کے لیے چلی گئیں اور پورے دو مہینے مصروف رہیں۔ میں اسے فون کرتی تھی کہ تمہارے کاسٹیوم اور سینز تیار ہیں، تو وہ کہتی، امتیاز سر ابھی شوٹنگ کر رہے ہیں، میں نہیں آ سکتی۔

فرح نے بتایا کہ پھر گوری خان نے انہیں مشورہ دیا کہ اس لڑکی (امریتا راؤ) کو دیکھو۔ فرح نے کہا کہ جب میں نے امریتا کو دیکھا تو وہ بالکل میرے کردار جیسی نہیں لگ رہی تھیں، کیونکہ وہ ایک سادہ سا کرتا پہنے ہوئی تھیں۔ میں نے انہیں فلم کا جذباتی سین دیا اور جب کیمرے پر دیکھا تو وہ شعلہ بن گئیں۔

فرح کے مطابق امریتا میں وہی خوبی تھی جو سری دیوی میں تھی، کیمرے پر جادو، مگر عام زندگی میں بالکل عام سی۔ بعد ازاں، امریتا راؤ نے زید خان کے ساتھ ’میں ہوں نا‘ میں سنجنا بکشی کا کردار ادا کیا، جو ناظرین میں بے حد مقبول ہوا۔

فلم میں شاہ رخ خان اور سشمیتا سین نے بھی مرکزی کردار نبھائے اور یہ فلم ریلیز کے بعد بڑی کامیابی ثابت ہوئی، جس نے تقریباً 70 کروڑ روپے کمائے۔

دوسری جانب، عائشہ تاکیا نے فرح خان کی فلم چھوڑ کر امتیاز علی کی فلم ’سوچا نہ تھا‘ سائن کی، جس سے ابھے دیول نے ڈیبیو کیا۔ تاہم یہ فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

متعلقہ مضامین

  • ’میں ہوں نا‘ کیلئے پہلی چوائس امریتا راؤ نہیں تھیں، فرح خان نے بتادیا
  • لندن، ایمرجنسی نمبر پر صرف 15 فیصد کالز ہنگامی صورت حال سے متعلق تھیں، پولیس
  • زید اور سوزین خان کی والدہ چل بسیں
  • معروف بھارتی گلوکارہ و اداکارہ انتقال کر گئیں
  • معروف گلوکارہ و اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
  • برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات
  • برطانوی وزیر ٹریڈ پالیسی کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کے وسیع مواقع موجود: احسن اقبال
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد‘ فیلڈ مارشل سے ملاقات
  • برطانوی حکام کی غفلت سے ایک بار پھر خطرناک قیدی رہا
  • برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات