لکی مروت ، قومی جرگے کا انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
Pic20-010 KARACHI: Jul20- A health worker administering polio vaccine drops during a polio vaccination door-to-door campaign as resuming the anti-polio vaccination drive in specific parts of the country after a four-month pause due to the coronavirus outbreak in provincial capital. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar
لکی مروت : لکی مروت میں مروت قومی جرگہ نے اداروں کی غیرسنجیدگی کے باعث ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
جرگے نے کہا ہے کہ 9 جنوری سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 10 ملازمین یرغمال ہیں، لیکن 26 دن گزرنے کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں خاموش ہیں۔ حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد بچوں کے ویکسین سے محروم رہنے کا خدشہ ہے ، مروت قومی جرگہ کے مطابق بائیکاٹ کو موثربنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں فعال کر دی گئی ہیں تاکہ مہم مکمل طور پر روکی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 11ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
پولیس نے عدالت میں 195 ملزمان کی حد تک چالان پیش کر دیا، عدالت نے 184 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں 195 کارکنان بطور ملزمان شامل ہیں۔