امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی بندش کا امکان، ایلون مسک کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
یہ ادارہ دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں اور غربت سے متاثرہ ممالک میں سالانہ اربوں ڈالر کی امداد فراہم کرتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا ٹاک میں سرکاری کارکردگی کے محکمے (ڈی او جی ای) پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں وفاقی اخراجات میں کٹوتی کرنے والے پینل کی سربراہی سونپی ہے۔ اس پینل کے تحت وہ یو ایس ایڈ جیسے اداروں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔
مسک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کے مطابق یو ایس ایڈ کو مزید چلانا ممکن نہیں ہے، اور وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ اس بات پر متفق ہیں کہ اس ادارے کو بند کر دینا چاہیے۔ سابق ریپبلکن صدارتی امیدوار وویک راماسوامی اور سینیٹر جونی ارنسٹ نے مسک کے بیان کو اہمیت دی اور اس پر بات چیت کا آغاز کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یو ایس ایڈ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔