مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرین مسافروں پر بھاری پڑ گیا۔ پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ۔جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری سے ہو گا۔ ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔ نوٹیفیکیشن کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس پر بھی ہو گا۔کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہو گا۔
بورڈ کا تاریخی اقدام، پہلی بار خاتون پولیس افسر قومی مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کرایوں میں
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس سے جان چھوٹ گئی، نوٹیفکیشن جاری
---فائل فوٹوکراچی کے شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس کی مد میں اضافی خرچے سے جان چھوٹ گئی۔
سندھ حکومت نے شہر بھر کی سڑکوں پر پارکنگ فیس کے مکمل خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر اب مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس اب صرف پلازا، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ پارکنگ فیس وصول نہیں کر سکے گا۔